உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب شاہ جہاں روڈ کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ، بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے نے وزیراعظم کو لکھا خط

    بی جے پی نے شاہجہاں روڈ کا نام تبدیل کرکے دشرتھ مانجھی کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے

    بی جے پی نے شاہجہاں روڈ کا نام تبدیل کرکے دشرتھ مانجھی کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے

    بی جے پی نے شاہجہاں روڈ کا نام تبدیل کرکے دشرتھ مانجھی کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      نئی دہلی: لوٹیئن زون میں مغل بادشاہ اورنگ زیب روڈ کا نام تبدیل کرکے سابق صدر اے پی جے عبدالکلام کے نام پر رکھنے کا تنازعہ ابھی سرد بھی نہیں پڑا ہے کہ بی جے پی نے شاہجہاں روڈ کا نام تبدیل کرکے دشرتھ مانجھی کے نام پر رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔


      اس سلسلے میں بی جے پی دہلی یونٹ کے ترجمان اشونی اپادھیائے نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ متعلقہ حکام کو حکم دیں کہ وہ شاہ جہا ں روڈ کا نام بدل کر دشرتھ مانجھی روڈ کردیں ۔ انہوں نے لکھا ہے کہ مغل بادشاہ شاہ جہاں ’’حوس پرستی‘‘ کی علامت ہیں جب کہ دشرتھ مانجھی ’’محبت ، لگن اور مضبوط ارادے ‘‘ کی مثال تھے۔


      خیال رہے کی دنیا کے سات عجائب میں شامل تاج محل شاہ جہاں نے محبت کی یادگار کے طور پر بنوایا تھا جب کہ مانجھی نے ایک ہتھوڑی اور چھینی کی مدد سے اکیلے ہی 360 فٹ اونچے پہاڑ کو کاٹ کر راستہ بنایا تھا۔ ان کی کہانی پر حال ہی میں ایک فلم بھی ریلیز ہوئی ہے۔

      First published: