ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آر ایس ایس اپنے دفتر پر بھگوا پرچم کے بجائے لہرائے ترنگا: شہلا راشد

نئی دہلی۔ تمام مرکزی یونیورسٹیوں میں قومی پرچم لہرائے جانے کی حکومت کی ہدایات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی طلبہ یونین کی نائب صدر شہلا راشد نے کہا کہ پہلے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اپنے ہیڈکوارٹر پر بھگوا پرچم کے بجائے ترنگا لہرائے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 20, 2016 11:12 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آر ایس ایس اپنے دفتر پر بھگوا پرچم کے بجائے لہرائے ترنگا: شہلا راشد
نئی دہلی۔ تمام مرکزی یونیورسٹیوں میں قومی پرچم لہرائے جانے کی حکومت کی ہدایات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی طلبہ یونین کی نائب صدر شہلا راشد نے کہا کہ پہلے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اپنے ہیڈکوارٹر پر بھگوا پرچم کے بجائے ترنگا لہرائے۔

نئی دہلی۔  تمام مرکزی یونیورسٹیوں میں قومی پرچم لہرائے جانے کی حکومت کی ہدایات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کی طلبہ یونین کی نائب صدر شہلا راشد نے  کہا کہ پہلے راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اپنے ہیڈکوارٹر پر بھگوا پرچم کے بجائے ترنگا لہرائے۔ محترمہ راشد نے جے این یو کو ملک مخالف کا گڑھ بتانے والے لوگوں پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ان کی حب الوطنی پر سوال کھڑے کرنے والے ایسے لوگوں کی خود کی کوئی ساکھ نہیں ہے۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے کہا، ’’ہم قومی پرچم لہرا رہے ہیں اور جے این یو میں قومی پرچم لہراتا رہے گا لیکن پہلے آر ایس ایس کے ہیڈ کوارٹر سے بھگوا پرچم اتار وہاں ترنگا کیوں نہیں لہراتا‘‘۔


جے این یو طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کو غداری کے الزام میں گرفتار کئے جانے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور سنگھ جھوٹے الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کنہیا کمار کے خلاف تمام آڈیو اور ویڈیو کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے اور وہ بے قصورہے۔

First published: Feb 20, 2016 11:11 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading