نئی دہلی۔ ان دنوں ملک میں بڑھتے فرقہ وارانہ واقعات اور عدم برداشت کے ماحول پربیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک طرف جہاں مصنفین اوردانشوران اس معاملے پر اپنا ایوارڈ لوٹا رہے ہیں وہیں بالی ووڈ کے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان نے بھی اس مسئلے پر اپنی رائے ظاہر کی تھی جس کی بی جے پی نے مذمت کی ہے۔
شاہ رخ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ملک میں بہت زیادہ عدم برداشت بڑھ رہی ہے اور لوگ بغیر سوچے سمجھے کچھ بھی بول رہے ہیں۔ شاہ رخ کے اس بیان کی بی جے پی نے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک میں عدم برداشت ہوتی تو آج ان کے لاکھوں مداح نہیں ہوتے۔
بی جے پی کے جنرل سکریٹری مرلی دھر راؤ نے شاہ رخ کے بیان کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک میں عدم برداشت ہوتی تو آج انہیں اپنے لاکھوں مداحوں کا پیار نہیں ملتا جس کی بدولت وہ بالی ووڈ کے کنگ خان ہیں۔
بتا دیں کہ شاہ رخ نے کہا تھا کہ ملک میں بہت ہی زیادہ عدم برداشت ہے۔ جب شاہ رخ سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی اور لوگوں کی طرح اپنا ایوارڈ واپس کر سکتے ہیں تو اس پر شاہ رخ نے کہا کہ ہاں میں علامتی طور پر اپنا ایوارڈ چھوڑ سکتا ہوں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔