الور۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں واقع جنرل اسپتال کے میڈیکل آئی سی یو میں داخل کورونا پازیٹو (Coronavirus Positive) خاتون کے ساتھ چھیڑ۔چھاڑ (Molestation) کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے۔ ملزم بغیر پی پی ای کٹ (PPE Kit) کے چادر اوڑھ کر میڈیکل آئی سی یو میں داخل ہوا۔ وہاں وہ اس نے کورونا وائرس پازیٹو خاتون (Corona positive woman) ڈائبٹیس کی جانچ کے بہانے باتھ روم لےجا کر اس سے چھیڑ چھاڑ کی۔ اسپتال انتظامیہ نے ابھی تک اس معاملے کی تھانے میں رپورٹ درج نہیں کروائی ہے۔ فی الحال وہ اس معاملے کی تحقیقات کے لئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔ اسی دوران متاثرہ خاتون یہاں سے ریفر ہو کر گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال چلی گئی۔
اسپتال کے ڈپٹی کنٹرولر سشیل بترا نے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی رات پیش آیا۔ آئی سی یو وارڈ میں داخل الور شہر کی کورونا وائرس سے متاثر 35 سالہ خاتون کے پاس جاکر ایک شخص نے کہا کہ آپ کو ذیابیطس زیادہ ہے۔ لہذا پیشاب میں شوگر چیک کرنی ہے۔ اس نے خاتون کو ٹوائلیٹ میں جاکر پیشاب لانے کو کہا، جب خاتون پیشاب لینے ٹوائلیٹ میں گئی تو وہ شخص بھی اس کے پیچھے پہنچا۔ اس نے اسٹریپ کے ذریعہ خاتون کی ذیابیطس کی جانچ کی۔ لیکن وہ شخص چھیڑ چھاڑ کے واقعے کو انجام دینے میں کامیاب نہیں ہوا۔
اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دینے کے بجائے اپنی سطح پر ہی جانچ بٹھادی
اس پر اس نے کاتون سے پھر ڈبی میں پیشاب لانے کو کہا۔ خاتون جب ٹوائلیٹ میں گئی اور اس نے پیچھے جاکر اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر دی۔ خاتون کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ یہ پورا واقعہ تقریبا پانچ منٹ کا ہے۔ ملزم شخص گیلری سے ہوتا ہوا آئی سی یو تک پہنچا تھا۔ اس وقت اسپتال کے ملازم آئی سی یو کا گیٹ کھلا چھو ڑ کر کر بغل کے کمرے میں بیٹھے ہوئے تھے۔ معاملے کی جانکاری ملنے پر اسپتال میں افراتفری مچ گئی لیکن اسپتال انتظامیہ پولیس کو جانکاری دینے کے بجائے اپنی سطح پر ہی جانچ بٹھا دی۔
پولیس نے کھنگالی سی سی ٹی وی کیمرے
اس بارے میں پولیس کو جانکاری ملنے پر وہ بدھ کو اسپتال پہنچی اور سی سی ٹی وی کیمرے کھنگالے۔ سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج میں چادر اوڑھے ایک شخص دکھائی دے رہا ہے لیکن اس کی پہچان نہیں ہو سکی ہے۔ ادھر واقعے سے غصے میں آئی خاتون ریفر کے لئے ضد کرنے لگی۔ اس کے بعد اسے یہاں سے ریفر کر فیا۔ خاتون یہاں سے گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں داخل ہوئی ہے۔ ؎
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔