قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کی خبر پر شمس الرحمان فاروقی کا اظہارتشویش
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی خود مختار حیثیت ختم کئے جانے اور اس کو کسی بڑے ادارے سے وابستہ کئے جانے کی خبر نے اردو داں حلقہ میں ہلچل پیدا کر دی ہے
قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی خود مختار حیثیت ختم کئے جانے اور اس کو کسی بڑے ادارے سے وابستہ کئے جانے کی خبر نے اردو داں حلقہ میں ہلچل پیدا کر دی ہے
الہ آباد : قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کی خود مختار حیثیت ختم کئے جانے اور اس کو کسی بڑے ادارے سے وابستہ کئے جانے کی خبر نے اردو داں حلقہ میں ہلچل پیدا کر دی ہے ۔ مشہور محقق اور قومی اردو کونسل کے سابق ڈائرکٹر پروفیسر شمس الرحمان فاروقی نے اس معاملہ میں اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ پروفیسر شمس الرحمان فاروقی کا کہنا ہے کہ قومی اردو کونسل اردو زبان و ادب کا ایک بڑا ادارہ ہے ، اگر اس کے اختیارات ختم کردئے گئے ، تو اس سے زبان و ادب کا نا قابل تلافی نقصان ہوگا۔
پروفیسر فاروقی کے کہنا ہے کہ اگر حکومت قومی اردو کونسل کے اختیارات ختم کرنے یا اس کو کسی بڑے ادارے سے وابستہ کرنے کا فیصلہ لیتی ہے تو اردو والے اس فیصلہ کے خلاف پورے ملک میں تحریک چلائیں گے ۔
ساتھ ہی ساتھ شمس الرحمان فاروقی نے قومی اردو کونسل کے وجود کو بچانے کے لئے اردو داں طبقہ سے آگے نے کی بھی اپیل کی ۔ پروفیسر فاروقی نے کہا کہ وہ بذات خود قومی اردو کونسل کے تحفظ کیلئے اپنا فعال کر کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔