ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شنکراچاریہ سوروپانند نے بی جے پی کو لیا آڑے ہاتھوں ، کہا : دکھاوا ہے دلت پریم

متھرا : بی جے پی صدر امت شاہ پر تیکھا نشانہ سادھتے ہوئے شنکراچاریہ سوروپانند سرسوتی نے دلتوں کے تئیں بی جے پی کی محبت کو جھوٹا قرار دیا

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 10, 2016 10:32 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شنکراچاریہ سوروپانند نے بی جے پی کو لیا آڑے ہاتھوں ، کہا : دکھاوا ہے دلت پریم
متھرا : بی جے پی صدر امت شاہ پر تیکھا نشانہ سادھتے ہوئے شنکراچاریہ سوروپانند سرسوتی نے دلتوں کے تئیں بی جے پی کی محبت کو جھوٹا قرار دیا

متھرا : بی جے پی صدر امت شاہ پر تیکھا نشانہ سادھتے ہوئے شنکراچاریہ سوروپانند سرسوتی نے دلتوں کے تئیں بی جے پی کی محبت کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ دلت کنبوں کے ساتھ لیڈروں کا کھانا کھانا خالصتا سیاسی عمل ہے ۔ دواركاپيٹھ اور شارداپيٹھ کے شنکراچاریہ نے کہا کہ پیشگی اطلاع کے بغیر وہ کیوں نہیں ان کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی فوائد کے لئے دلتوں کے ساتھ اجین میں اشنان کرنے کی ایک نئی روایت قائم کی گئی ۔ دریاؤں، مندروں اور مزارات پر قوم ، مذہب یا ذات کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں ہے ۔


دلتوں کے تئیں بی جے پی کی محبت کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دلت کنبوں کے ساتھ کھانا کھانا خالصتا سیاسی عمل ہے ۔ وہیں  دادری سانحہ میں رپورٹ سامنے آنے کے بعد کی صورت حال پر سوروپانند نے کہا کہ  جن لوگوں نے قانون ہاتھ میں لیا، انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا ۔ انہوں نے انتہائی تیکھے الفاظ میں کہا کہ جب کوئی برہمن مرتا ہے تو حکومت رواداری ظاہر نہیں کرتی ، لیکن جب کوئی اقلیتی مرتا ہے تو چینخنے لگتے ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ حکومت اپنی ذمہ داری کیوں نہیں پوری کرتی ۔ جب گئو کشی پر پابندی ہے ، تو پھر کوئی ایسا کیوں کرتا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ابھی بھی آئے دن اتر پردیش اور ہریانہ کے ایک بڑے حصے سے آسام اور مغربی بنگال کو مسلسل گایوں کی اسمگلنگ کی جا رہی ہے ۔ ان کا کھلے عام قتل کیا جا رہا ہے ۔ گئو کشی بند ہونے کے باوجود اگر حکومت روک تھام نہیں کر پاتی ہے ، تو یقینی ہی یہ اس کی ناکامی کی علامت ہے ۔

First published: Jun 10, 2016 10:32 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading