اپنا ضلع منتخب کریں۔

    یہ کہنا کہ 70 سالوں میں کچھ نہیں ہوا، ملک کی بے عزتی ہے: شرد پوار

    شرد پوار: فائل فوٹو۔

    شرد پوار: فائل فوٹو۔

    پوار نے کہا، "ملک میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ لوگوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے کام کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے عوام کو نظام دینا چاہئے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ سادھا اور کہا کہ یہ کہنا ملک کی توہین ہے کہ گزشتہ 70 سالوں میں کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آنے والے لوک سبھا انتخابات میں تمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر 'عوام مخالف حکومت' کو ہٹائیں گے۔

      پوار نے ’' بھارت بند '' کے تحت رام لیلا میدان کے قریب ہونے والے احتجاجی مظاہرہ میں کہا کہ ، "یہ کہنا اس ملک کی بے عزتی ہے کہ ملک میں اس حکومت سے پہلے کچھ نہیں ہوا۔ یہ مزدوروں اور پوری قوم کی بے عزتی ہے۔ "انہوں نے کہا،" آج جس کے ہاتھ میں اقتدار ہے، اگر وہ اٹل جی کے راستے پر جانے کی کوشش کریں گے تو یہ ان کو سچا خراج عقیدت ہو گا۔ "

      پوار نے کہا، "ملک میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ لوگوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے کام کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے عوام کو نظام دینا چاہئے۔ اس عوام مخالف حکومت کو ہٹانے کے لئے کوشش ہونی چاہئے۔ اگر ہم نے کوشش کی تو ملک کے عوام کا ساتھ ضرور ملے گا۔ ہم رکنے والے نہیں ہیں۔
      First published: