உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    راجیہ سبھا الیکشن میں کامیابی پر شرد یادو نے احمد پٹیل کو دی مبارکباد

    شرد یادو: گیٹی امیجیز، فائل فوٹو

    شرد یادو کی طرف سے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل کو راجیہ سبھا انتخابات جیتنے پر مبارک باد دیئے جانے کے بعد ایسی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ پارٹی ان کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی: جنتا دل یونائیٹڈ ( جے ڈی یو) کے سینئر لیڈر شرد یادو کی طرف سے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل کو گجرات سے راجیہ سبھا انتخابات جیتنے پر مبارک باد دیئے جانے کے بعد ایسی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ پارٹی ان کے خلاف کارروائی کر سکتی ہے۔
      بہار میں مهاگٹھ بندھن سے ناطہ توڑ کر وزیر اعلی نتیش کمار کے قومی جمہوری محاذ (این ڈی اے) کے ساتھ حکومت بنانے پر مسٹر شرد یادو نے ناراضگی ظاہر کی تھی۔ پارٹی کی طرف سے گجرات میں جے ڈی یو کے واحد رکن اسمبلی چھوٹو باسوا کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) امیدوار بلونت سنگھ راجپوت کے حق میں ووٹ ڈالنے کی پارٹی کی ہدایت کے باوجود انہوں نے کانگریس امیدوار مسٹر احمدپٹیل کو ہی ووٹ دیا ہے۔
      دریں اثناء مسٹر شردیادو نے آج ٹوئٹر پر مسٹر پٹیل کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھاکہ سخت دشواریوں کے باوجود گجرات راجیہ سبھا انتخابات میں آپ کی جیت کے لیے تہہ دل سے مبارک باد، آپ کی زندگی میں کامیابی کا متمنی ہوں ۔ ٹوئٹر پر پیغام کے ساتھ دونوں کی تصویر بھی چسپاں ہے۔ پارٹی کی اعلی کمان کی ہدایت کے بغیر ہی جے ڈی یو کی گجرات یونٹ کے سکریٹری جنرل ارون شریواستو نے کسی دوسرے کو الیکشن ایجنٹ مقرر کر دیا تھا۔ اس کے پیش نظر جے ڈی یو نے مسٹر شریواستو کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔
      First published: