உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    صدر کا عہدہ چھوڑتے ہی شرد یادو کی آنکھوں سے نکلے آنسو، نتیش کمار بنے نئے صدر

    شرد یادو نے جے ڈی یو کے قومی صدر کے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے ۔ آخری صدارتی تقریر میں شرد کافی جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے ۔

    شرد یادو نے جے ڈی یو کے قومی صدر کے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے ۔ آخری صدارتی تقریر میں شرد کافی جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے ۔

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : جنتا دل یو کی اعلی قیادت میں تبدیلی ہو گئی ہے ۔ شرد یادو کی جگہ اب بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار جے ڈی یو کے صدر منتخب کر لیے گئے ہیں ۔ اب سے کچھ دیر پہلے پارلیمنٹ کی انیکسی میں منعقدہ جے ڈی یو مجلس عاملہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا۔

      شرد یادو نے جے ڈی یو کے قومی صدر کے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے ۔  آخری صدارتی تقریر میں شرد کافی جذباتی ہو گئے اور ان کی آنکھوں سے آنسو نکل پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے صدر کا عہدہ چھوڑا ہے سیاست نہیں ۔ میری سیاست ہمیشہ پارٹی سے اوپر رہی ہے ۔ میں نے پہلے سے زیادہ عزم کے ساتھ ملک کی سیاست کروں گا ۔

      اس موقع پر پارٹی کے جنرل سکریٹری کے سی تیاگی کی بھی آنکھوں سے آنسو نکل آئے ۔ مجلس عاملہ کی میٹنگ دہلی میں شرد یادو کی رہائش گاہ  7  تغلق روڈ پر ہوئی ، جس میں شرد یادو، کے سی تیاگی ، آرسی پی سنگھ ، شیام رجک، ارون شریواستو، جاوید رضا ، آفاق احمد خان اور بیریندر بدھوڑی موجود تھے ۔

      شرد یادو نے پارٹی آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب وہ چوتھی بار صدر کے عہدہ کے لئے نامزدگی داخل نہیں کریں گے ۔ شرد یادو اس عہدہ پر سال 2006 سے ہیں ۔ انہیں پارٹی کے آئین میں ترمیم کے بعد تیسری مرتبہ  2013 میں پارٹی کا صدر منتخب کیا گیا تھا ۔ اس سے پہلے جے ڈی یو میں صدر کی مدت زیادہ سے زیادہ دو بار تھی ۔

      مانا جا رہا ہے کہ اس کے بعد بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار خود صدر کے عہدہ کی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔  لیکن یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ نتیش اس عہدہ سے انکار بھی کر سکتے ہیں۔
      First published: