ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سنندا پشکر موت معاملہ: ششی تھرور کو عدالت سے ملی ضمانت

نئی دہلی۔ راجدھانی دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے سنندا پشکر کی موت کے معاملہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کو ہفتہ کو ضمانت دے دی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 07, 2018 02:15 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سنندا پشکر موت معاملہ: ششی تھرور کو عدالت سے ملی ضمانت
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور : فائل فوٹو، فوٹو، یو این آئی۔

نئی دہلی۔ راجدھانی دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے سنندا پشکر کی موت کے معاملہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کو ہفتہ کو ضمانت دے دی۔  تھرور یہاں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ ششی تھرور کو باضابطہ طور پر ضمانت درج کرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سیشن کورٹ نے انہیں پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ اس معاملہ میں اگلی سماعت 26 جولائی کو ہوگی۔


دہلی پولیس نے چارج شیٹ میں تھرور کو خودکشی کے لئے اکسانے اور بیوی کے ساتھ زیادتی کرنے کا ملزم بنایا ہے۔ پٹیالہ ہاؤس عدالت نے جمعرات کو انہیں اس معاملہ میں پیشگی ضمانت دی تھی۔


قابل غور ہے کہ ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر 17 جنوری 2014 کو يہا ں ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں مشتبہ حالات میں مردہ پائی گئی تھیں۔ تھرور پر سنندا پشکر موت معاملہ میں دفعہ 306 اور 498 کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔

First published: Jul 07, 2018 02:15 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading