ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ، ملک بھر میں جمعہ کو ادا کی جائے گی عید الفطر کی نماز

Eid ul Fitr 2021 : شاہی امام احمد بخاری جامع مسجد دہلی ، رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف اور مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل سمیت ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا اور عید الفطر کی نماز جمعہ کے روز ادا کی جائے گی ۔

  • Share this:
شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ، ملک بھر میں جمعہ کو ادا کی جائے گی عید الفطر کی نماز
شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا ، ملک بھر میں جمعہ کو ادا کی جائے گی عید الفطر کی نماز

نئی دہلی : شوال المکرم کا چاند بدھ کو نظر نہیں آیا ہے ۔ عید الفطر کی نماز ملک بھر میں جمعہ کو ادا کی جائے گی ۔ ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے اس کا اعلان کیا ہے ۔ شاہی امام احمد بخاری جامع مسجد دہلی ، رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف اور مرکزی چاند کمیٹی فرنگی محل سمیت ملک کی مختلف رویت ہلال کمیٹیوں نے اعلان کیا ہے کہ بدھ کو شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا اور عید الفطر کی نماز جمعہ کے روز ادا کی جائے گی ۔


رویت ہلال کمیٹی امارت شرعیہ ہند کی پریس ریلیز کے مطابق مولانا مفتی ذکاوت حسین قاسمی کی زیر صدارت امارت شرعیہ ہند ، بہادر شاہ ظفرمارگ نئی دہلی کے دفتر  میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی ، جس میں چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا ۔ دہلی میں مطلع غبار آلود تھا ، چاند نظر نہیں آیا۔ ملک کے متعدد مقامات سے رابطہ کیا گیا، بعض مقامات پر مطلع صاف نہیں تھا جب کہ بیشتر مقامات پر مطلع صاف تھا ، لیکن کہیں سے رویت کی معتبر اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔


اس کے پیش نظر کمیٹی نے تیس کی رویت کا اعتبار کر کے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا تیس روزہ مکمل کیا جائے گا اور 14 مئی 2021 بروز جمعہ ماہ شوال المکرم کی پہلی تاریخ ہوگی ۔


ادھر شیعہ چاند کمیٹی کے مولانا سید سیف عباس نقوی نے اطلاع دی ہے کہ 29 رمضان المبارک کو ماہ شوال المکرم (عیدالفطر) کے چاند کی تصدیق حا صل نہیں ہوئی ہے ۔ لہٰذا کل 13 مئی 2021 کو 30 رمضان المبارک ہے اور 14 مئی 2021 کویکم شوال المکرم ہو گی ۔ نیز شہادت امام ششم ؑ 28 مئی 2021 کو ہے ۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کل عید الفطر

بتادیں کہ سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک میں گزشتہ روز یعنی منگل کو شوال المکرم کا چاند نظر نہیں آیا تھا ، جس کی وجہ سے وہاں عیدالفطر کی نماز کل یعنی 13 مئی 2021 بروز جمعرات کو ادا کی جائے گی ۔ سعودی گزٹ کی ایک رپورٹ میں 13 مئی بروز جمعرات کو عیدالفطر کی نماز ادا کئے جانے کی خبر دی گئی ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 12, 2021 08:50 PM IST