Bihar Board 10th Result 2023: ٹیچر کا بیٹا بنا اسٹیٹ ٹاپر، جانیں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے رومان اشرف کو
ٹیچر کا بیٹا بنا اسٹیٹ ٹاپر
بورڈ کے رزلٹ میں پہلا مقام بہار کے ایک چھوٹے سے ضلع شیخ پورہ کے اسلامیہ اسکول کے محمد رومان اشرف نے حاصل کیا ہے۔ اشرف نے 500 میں سے 489 نمبر حاصل کیے ہیں۔
شیخ پورہ: بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ یعنی بی ایس ای بی نے میٹرک کے امتحان کے رزلٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس بار بہار کے 81.04 فیصد بچوں نے میٹرک کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ بہار کے وزیر تعلیم پروفیسر چندر شیکھر اور بورڈ کے چیئرمین آنند کشور نے جمعہ کی سہ پہر رزلٹ جاری کیا۔ اس بار بہار میں دسویں جماعت کے امتحان میں کل 16 لاکھ 37 ہزار 414 طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 81.04 فیصد بچے پاس ہوئے ہیں۔ بورڈ کے رزلٹ میں پہلا مقام بہار کے ایک چھوٹے سے ضلع شیخ پورہ کے اسلامیہ اسکول کے محمد رومان اشرف نے حاصل کیا ہے۔ اشرف نے 500 میں سے 489 نمبر حاصل کیے ہیں۔
فن اور ثقافت کے نئے دروازے کھولے گا 'نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر'، افتتاح آج، شرکت کریں گے ہالی ووڈ-بالی ووڈ فنکار اشرف نے بتایا کہ ان کے گھر والوں نے انہیں تعلیم حاصل کرنے کی ترغیب دی۔ گھر کے لوگ پڑھائی کے لیے کہتے تھے۔ اشرف کے ٹاپر ہوتے ہی مبارکباد دینے والے ان کے گھر جمع ہوگئے۔ اشرف کا کہنا ہے کہ امتحان دے کر آنے کے بعد وہ نمبر وغیرہ نہیں جوڑتے تھے۔ ہاں معلوم رہتا تھا کہ پیپر اچھا ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں ابھی زیادہ نہیں سوچا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اشرف کے والد پرائمری اسکول ٹیچر ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی بہار بورڈ نے میٹرک کے رزلٹ 31 مارچ کو ہی جاری کیے تھے۔ بہار میں پچھلی بار 79.88 فیصد بچے پاس ہوئے، اس طرح اس بار کامیاب بچوں کی تعداد پچھلے سال سے زیادہ ہے۔ سملتلہ کے کل 8 طلباء نے میٹرک کے نتائج میں ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے۔ بہار بورڈ کے رزلٹ میں 90 طلباء نے ٹاپ 10 میں جگہ بنائی ہے۔
Published by:sibghatullah
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔