لوک سبھا الیکشن 2019: شیلا دکشت نےکھانے پربلایا، کیجریوال نے پوچھا - 'کب آوں گھر؟
دہلی کے سیاستدانوں میں آپس میں ہی ٹوئٹرجنگ چھڑگئی ہے۔ موجودہ وزیراعلیٰ اورسابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کے درمیان ایک دوسرے پرالزام اورجوابی الزام کا دورچل رہا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 12, 2019 12:02 AM IST

دہلی کی سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت اور موجودہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال: فائل فوٹو
لوک سبھا الیکشن میں اتوارکودہلی میں ووٹنگ ہونی ہے۔ اس سے چند گھنٹے قبل ہی دہلی کے سیاستدانوں میں آپس میں ہی ٹوئٹرجنگ چھڑگیا ہے۔ موجودہ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت کےدرمیان ایک دوسرے پرالزام اورجوابی الزام کا دورچل رہا ہے۔ اسی ضمن میں ہفتہ کوکیجریوال نےٹوئٹ کرکےلکھا 'میں نے آپ کی صحت پرکب کچھ بولا'؟ میری فیملی نےمجھے بزرگوں کی عزت کرنا سکھایا ہے۔ بھگوان آپ کواچھی صحت اورطویل عمردے۔ جب آپ اپنے علاج کے لئے بیرون ملک جارہی تھیں توبغیربلائے آپ کی صحت پوچھنے آپ کے گھرآیا تھا۔ بتائیےآپ کےگھرکھانا کھانے (بھوجن کرنے) کب آوں'؟
کیجریوال نے یہ ٹوئٹ شیلا دکشت کے اس ٹوئٹ کے جواب میں لکھا تھا جس میں انہوں نے طنزکرتے ہوئےکہا۔ 'ارے بھائی اروند کیجریوال میری صحت کولےکرکرکیوں غلط افواہیں پھیلا رہے ہو؟ اگرکوئی کام نہیں ہوتوآجاوکھانےپر۔ میری صحت بھی دیکھ لینا، کھانا بھی کھا لینا اورافواہیں پھیلائے بغیرالیکشن لڑنا بھی سیکھ لینا'۔
شیلادکشت خود کوفٹ ثابت کرنے کےلئےاتوارکوووٹنگ کرنےکےلئے اپنےگھرسے ووٹنگ مرکزکا پیدل مارچ کرکے جائیں گی۔ ویسے آپ کوبتادیں کہ یہ پورا تنازعہ تب شروع ہوا جب عام آدمی پارٹی کی طرف سے یہ کہا گیا کہ شیلادکشت کی عمرہوگئی ہے، وہ اگرالیکشن جیت بھی گئیں توکام کیسے کرپائیں گی۔
کانگریس کو بڑا جھٹکا، راجکماربی جے پی میں شامل