ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

واٹر میٹر گھوٹالہ : انتقام کی خاطر نوٹس بھیجا گیا، جب مناسب وقت آئے گا جواب دیدوں گی : شیلا دکشت

نئی دہلی : دہلی کی سابق وزیراعلی اور کانگریس کی سینئر لیڈر شیلا دکشت نے مبینہ واٹر میٹر گھپلہ میں انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کو سیاسی انتقام کے جذبہ سے کی گئی کارروائی قرار دیاہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 06, 2016 09:21 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
واٹر میٹر گھوٹالہ : انتقام کی خاطر نوٹس بھیجا گیا، جب مناسب وقت آئے گا جواب دیدوں گی : شیلا دکشت
نئی دہلی : دہلی کی سابق وزیراعلی اور کانگریس کی سینئر لیڈر شیلا دکشت نے مبینہ واٹر میٹر گھپلہ میں انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کو سیاسی انتقام کے جذبہ سے کی گئی کارروائی قرار دیاہے۔

نئی دہلی : دہلی کی سابق وزیراعلی اور کانگریس کی سینئر لیڈر شیلا دکشت نے مبینہ واٹر میٹر گھپلہ میں انسداد بدعنوانی بیورو (اے سی بی) کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کو سیاسی انتقام کے جذبہ سے کی گئی کارروائی قرار دیاہے۔

اے سی بی کے سربراہ ایم کے مینا نےنوٹس بھیجے جانے کی توثیق کرتے ہوئے آج کہاکہ محترمہ دکشت گھپلے سے متعلق صورتحال اور حقائق سے بخوبی واقف ہیں اس لئے انہیں جانچ میں تعاون کرنے کی خاطر پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا ہے اور پوچھا گیا ہے کہ اس کیلئے وہ کب فراہم ہوسکتی ہیں۔ محترمہ مینا نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں محترمہ دکشت کے علاوہ کچھ اور حکام کو بھی نوٹس بھیجاگیا ہے۔

محترمہ دکشت نے اس نوٹس کو سیاسی سازش قرار دیتےہوئے کہا کہ جب مناسب وقت آئے گا وہ ا س کا جواب ضرور دیں گی۔ انہیں سیاسی انتقام کےجذبے سے اس معاملے میں پھنسانے کی سازش ہو رہی ہے۔ جانچ ہوگی تو سارا سچ سامنے آ جائے گا۔

First published: Jul 06, 2016 09:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading