نئی دہلی۔ بہوجن سماج پارٹی سے بغاوت کر چکے سوامی پرساد موریہ نے یوپی میں کانگریس کی سی ایم امیدوار شیلا دکشت پر ایک شرمناک بیان دیا ہے۔ سوامی کا کہنا ہے کہ شیلا دہلی کا ریجکٹیڈ مال ہیں، جنہیں کانگریس نے یوپی میں لا کر بٹھا دیا ہے۔
موریہ نے کہا کہ کانگریس کے لیڈر نعرہ دیں گے نوجوانوں کا اور دہلی کا ریجکٹیڈ مال لا کر اتر پردیش میں بٹھائیں گے۔ اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کانگریس کے پاس لیڈروں کا فقدان ہے۔ آج یہی وجہ ہے جو مہرہ دہلی میں پٹ چکا ہے اسی موہرہ کی بساط پر اتر پردیش میں حکومت بنانے کا خواب دیکھنے والی کانگریس کہیں نہ کہیں اپنے کو اندھیرے میں رکھ رہی ہے۔
یہ بیان انہوں نے یوپی کے شراوستی میں صحافیوں کے سوال کے جواب میں دیا۔ اس بیان سے کانگریس کارکنوں میں خاصی ناراضگی نظر آئی۔ کارکنوں نے سوامی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
غور طلب ہے کہ بی ایس پی کے قومی جنرل سکریٹری رہے سوامی پرساد موریہ نے پارٹی سربراہ مایاوتی پر ٹکٹ فروخت کرنے کا سنگین الزام لگاتے ہوئے پارٹی سے استعفی دے دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ مایاوتی کے اندر پیسے کی ہوس پیدا ہو گئی ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔