ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شیلا دکشت کے نام پر لگی مہر، ہوں گی اترپردیش میں کانگریس کی سی ایم امیدوار

نئی دہلی۔ 2017 میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے مدنظرکانگریس نے آج بڑا اعلان کر دیا ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jul 14, 2016 04:50 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شیلا دکشت کے نام پر لگی مہر، ہوں گی اترپردیش میں کانگریس کی سی ایم امیدوار
فائل فوٹو

نئی دہلی۔ 2017 میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے مدنظرکانگریس نے آج بڑا اعلان کر دیا ہے۔ کانگریس نے آج وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار کے طور پر شیلا دکشت کے نام کا اعلان کیا۔ شام 4 بجے ایک پریس کانفرنس میں کانگریس کے یوپی انچارج غلام نبی آزاد نے شیلا کے نام کا اعلان کیا۔ سنجے سنگھ کانگریس انتخابی مہم کمیٹی کے صدر ہوں گے ۔ آر پی این سنگھ کو یوپی کانگریس کا نائب صدر مقرر کیا گیا ہے۔


نام کا اعلان ہونے کے بعد شیلا نے کہا کہ ذمہ داری کے لئے ہائی کمان کا شکریہ۔ یہ الیکشن میرے لئے چیلنج ہے اور مجھے امید ہے کہ کانگریس کے اچھے دن آئیں گے۔ ہم سب مل کر محنت کریں گے اور کانگریس کے لئے اچھے نتائج آئیں گے۔ ریتا بہوگنا نے اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شیلا دکشت کے آنے سے پارٹی کو فائدہ ہوگا اور وہ برہمن بھی ہیں۔


بتا دیں کہ یوپی انتخابات کی تشہیر کی ذمہ داری گاندھی خاندان کی رکن اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی ادا کریں گی۔ وہ یوپی انتخابات میں 150 سے زیادہ ریلیاں کر سکتی ہیں۔ بتا دیں کہ 2 دن پہلے یوپی کانگریس کی کمان رکن پارلیمنٹ راج ببر کو دی گئی ہے۔


کانگریس میں ہو رہی اس ہلچل پر رد عمل کا دور بھی شروع ہو گیا۔ سماج وادی پارٹی کے ترجمان پنکھری پاٹھک نے کہا کہ ہمیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اتر پردیش کے عوام کوئی بھی بیرونی چہرے کو قبول نہیں کریں گے۔ کانگریس کے پاس کوئی مدعا نہیں ہے۔ ہم اپنے پانچ سال کے ترقی کارڈ پر الیکشن لڑیں گے۔

وہیں بی جے پی ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے کہا کہ کانگریس کے اندر تذبذب کی کیفیت ہے جس کی وجہ  سے شیلا دکشت کو آگے کیا ہے۔2012 میں ہم تیسرے نمبر پر تھے لہذا اس بار ہم مکمل محنت کر رہے ہیں آگے آنے کے لئے۔
First published: Jul 14, 2016 04:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading