Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    ہارون یوسف ہوں گے دہلی سے مسلم امیدوار، شیلا دکشت نے کردی تصدیق

    نیوز18 اردو سے بات چیت کرتے ہوئے دہلی پردیش صدرشیلادکشت نے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئرلیڈرہارون یوسف اس بارکانگریس پارٹی کے ٹکٹ پرلوک سبھا کا الیکشن لڑیں گے۔

    • Share this:
    ہارون یوسف ہوں گے دہلی سے مسلم امیدوار، شیلا دکشت نے کردی تصدیق
    شیلا دکشت نے اجمیر شریف چادر روانہ کی۔

    نئی دہلی: دہلی کی سابق وزیراعلیٰ اورموجودہ دہلی پردیش صدر شیلا دکشت نے نیوز 18 اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کے سینئرلیڈر اورایگزیکٹیوصدر ہارون یوسف اس بارشمال مشرقی دہلی سے امیدوار ہوں گے۔ اس طرح سے شیلا دکشت نے جاری قیاس آرائیوں کی تصدیق کردی ہے۔


    حالانکہ ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ ہارون یوسف شمال مشرقی دہلی سے لوک سبھا کے امیدوارہوں گے یا پھرانہیں چاندنی چوک سے امیدوار بنایا جائے گا۔ تاہم یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ کانگریس اپنا ووٹ بینک واپس لانے کے لئے عام آدمی پارٹی کو کمزورکرنے کے لئے مسلم کارڈ کھیلنے کی تیاری کررہی ہے۔


    اس سے قبل بھی یہ خبر آئی تھی کہ دہلی کانگریس اپنے روایتی ووٹ بینک کو اپنے ساتھ ایک بارپھرلانے کے لئے دہلی میں ایک مسلم امیدواراتارے گی۔ نیوز 18 اردو نے یہ خبر بھی شائع کی تھی کہ کانگریس ہارون یوسف کے علاوہ چودھری متین احمد اورمصطفیٰ آباد کے سابق ممبراسمبلی حسن احمد میں کسی ایک کو امیدواربناسکتی ہے۔ کانگریس اس بات پربھی غورکررہی ہے کہ چاندنی چوک پارلیمانی حلقہ اورشمال مشرقی پارلیمانی حلقہ میں سے کون سی سیٹ مسلم امیدوار کے لئے سازگارہوگی، اسی کے لحاظ سے امیدارو کا انتخاب ہوگا۔ تاہم شیلادکشت نے آج ہارون یوسف کی طرف اشارہ کرکے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کردیا ہے۔


    اس سے قبل شیلا دکشت نے اجمیر شریف کے لئے چادرروانہ کی۔ اس موقع پرہارون یوسف،  کونسلرآل محمد اقبال، طارق صدیقی، پرویز عالم سمیت کئی لیڈراورکارکنان موجود تھے۔ شیلادکشت نے کہا کہ ہرسال  وہ اجمیر شریف چادربھیجتی ہیں اوراس باربھی بھیج رہی ہیں۔ ساتھ ہی ملک میں امن وامان اورخوشحالی کی دعا کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بار یہ دعا ہے کہ لوک سبھا الیکشن کے اچھے نتائج سامنے آئیں اورکانگریس پورے ملک میں جیتے۔

    کانگریس دہلی میں اتارسکتی ہے ایک مسلم امیدوار، ہارون یوسف، حسن احمد اورچودھری متین کے نام پرکیا جارہا ہےغوروخوض
    First published: Mar 13, 2019 09:57 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading