کوہلی کے بعد اب ٹیم انڈیا کے گبر نے کیا یہ جذباتی ٹویٹ
نئی دہلی : ٹیم انڈیا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا نہ ہونے پر نہ صرف ہندوستانی کرکٹ کے مداح مایوس ہیں ، بلکہ کئی کھلاڑی بھی غور خوص اور خود احتسابی پر مجبور ہیں ۔
نئی دہلی : ٹیم انڈیا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا نہ ہونے پر نہ صرف ہندوستانی کرکٹ کے مداح مایوس ہیں ، بلکہ کئی کھلاڑی بھی غور خوص اور خود احتسابی پر مجبور ہیں ۔
نئی دہلی : ٹیم انڈیا ورلڈ کپ جیتنے کا خواب پورا نہ ہونے پر نہ صرف ہندوستانی کرکٹ کے مداح مایوس ہیں ، بلکہ کئی کھلاڑی بھی غور خوص اور خود احتسابی پر مجبور ہیں ۔ وراٹ کوہلی کے جذباتی لیٹر کے بعد اب شیکھر دھون نے بھی ایک جذباتی ٹویٹ کیا ہے ، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ہندوستانی ٹیم کی شکست اور اپنی کارکردگی سے کتنے مجروح ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کے بعد جہاں کھلاڑی آئی پی ایل کی تیاری کر رہے ہیں، وہیں کئی کھلاڑی خود احتسابی میں بھی مصروف ہوگئے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے گبر نے اعتراف کیا ہے کہ عالمی کپ میں ان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے اور اس سے سبق سیکھتے ہوئے وہ آئندہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے ۔ دھون کے اس ٹویٹ کو ان کے اوپننگ پارٹنر روہت شرما نے بھی ری ٹويٹ کیا ہے۔
Koi kami mere mein hi hogi, jaisi performance chahta tha waisi hui nahi. Galtiyon ko ab khoobiyon mein badal ke aur acha khiladi banoonga!
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔