ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شیعہ عالم سیف عباس نے آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے سوگ میں سادگی سے عید الاضحیٰ منانےکی اپیل کی

نیوز ایجنسی اے این آئی کو دئے بیان میں شیعہ عالم نے کہا کہ مسلم بھائیوں سے اپیل ہے کہ عید کو سے منائیں کیونکہ اٹل بہاری واجپئی کے سوگ میں ہمارا قومی پرچم آدھا جھکا ہوا ہے۔ مسلمان بھائی نماز پڑھیں ، قربانی دیں پر جشن نہ منائیں۔

  • Share this:
شیعہ عالم  سیف عباس نے آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے سوگ میں سادگی سے عید الاضحیٰ منانےکی اپیل کی
شیعہ علما سیف عباس : ( فوٹو اے این آئی ) ۔

بھارت رتن سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے انتقال سے پورے ملک میں سوگ کی لہر ہے ۔  واجپئی کے انتقال سے ملک کا ذرہ ذرہ غم میں ڈوبا ہوا ہے۔ ان کے پارلیمانی علاقے میں لکھنؤ میں جمعہ کو بند کا اعلان بھی کیا گیا تھا ۔ تما م دکانیں ، بازار ، دفاتر اور اسکول بند رہے ۔ اٹل جی کیلئے کہا جاتا ہے کہ ان کے دل میں سبھی مذاہب کیلئے پیار اور محبت تھی۔  لکھنؤ کے مقامی لوگوں  کو بھی ان سے اتنا ہی پیار تھا ۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کو دئے بیان میں شیعہ عالم نے کہا کہ مسلم بھائیوں سے اپیل ہے کہ عید الاضحی (  بقرہ عید ) کو سادگی سے منائیں کیونکہ اٹل بہاری واجپئی کے سوگ میں ہمارا قومی پرچم آدھا  جھکا ہوا ہے۔ مسلمان بھائی نماز پڑھیں ، قربانی دیں پر جشن نہ منائیں۔


بتادیں کہ آنجہانی سابق وزیر اعظم اٹل بہارہ واجپئی کی استھیاں اتوار کو ہری دوار کے گنگا ندی میں بہائی جائیں گی۔ اس موقع پر یوپی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ موجود رہیں گے۔

First published: Aug 18, 2018 08:33 PM IST