ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اترپردیش میں کانگریس کے وزیر اعلی کے چہرے پر مہر آج، شیلا دکشت کا نام سب سے آگے

نئی دہلی۔ 2017 میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے کانگریس آج بڑا اعلان کر سکتی ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jul 14, 2016 12:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
اترپردیش میں کانگریس کے وزیر اعلی کے چہرے پر مہر آج، شیلا  دکشت کا نام سب سے آگے
شیلا دکشت ۔ فائل فوٹو

نئی دہلی۔ 2017 میں اتر پردیش اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے کانگریس آج بڑا اعلان کر سکتی ہے۔ کانگریس وزیر اعلی کے عہدے کے لئے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر سکتی ہے۔ شام 4 بجے کانگریس وزیر اعلی کے عہدے کے نام کا اعلان کرے گی۔ وزیر اعلی امیدواروں کی دوڑ میں سب سے آگے دہلی کی سابق وزیر اعلی شیلا دکشت کا نام چل رہا ہے۔


آج شام 4 بجے کانگریس لیڈر اور یوپی کانگریس کے انچارج غلام نبی آزاد پریس کانفرنس کریں گے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ پریس كانفرنس میں غلام نبی یوپی میں کانگریس کے وزیر اعلی چہرے کا اعلان کر سکتے ہیں۔


یوپی انتخابات کی تشہیرکی ذمہ داری گاندھی خاندان کی رکن اور کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی ادا کریں گی۔ وہ یوپی انتخابات میں 150 سے زیادہ ریلیاں کر سکتی ہیں۔ بتا دیں کہ 2 دن پہلے کانگریس نے اداکار سے لیڈر بنے راج ببر کو پارٹی کی اترپردیش یونٹ کا صدر مقرر کیا ہے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر راج ببر کی تقرری کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جناردن دویدی نے راج ببر کے نام کا اعلان کیا تھا۔

First published: Jul 14, 2016 12:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading