Manoj Sinha: اقلیتوں کی 6 جون تک محفوظ مقامات پرمنتقلی ، جموں وکشمیرایل جی منوج سنہاکاحکم
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس دورے سے جموں وکشمیر میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔
بھٹ کے قتل کے بعد کشمیری پنڈت ملازمین پوری وادی میں احتجاج کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حالات بہتر ہونے تک انہیں کشمیر سے باہر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔
وزیر اعظم بحالی پیکیج (Prime Minister Rehabilitation Package) کے تحت وادی بھر میں کام کرنے والے کشمیری پنڈت برادری کے 4,000 سے زیادہ ملازمین کو تحفظ کا احساس فراہم کرنے والے ایک فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کو پیکیج اور اقلیت کے تحت تمام ملازمین کو فوری طور پر پوسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 6 جون تک کمیونٹی کو "محفوظ مقامات" تک پہنچانا کا عزم کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا (J&K Lieutenant Governor Manoj Sinha) نے اعلیٰ سطحی سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو بتایا کہ کشمیر ڈویژن میں تعینات اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے پرائم منسٹر پیکج کے ملازمین اور دیگر کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر تعینات کیا جائے گا اور یہ عمل پیر 6 جون 2022 تک مکمل ہونا ہے۔
ذرائع کے مطابق سنہا نے وادی میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کے قتل کے واقعات میں حالیہ اضافہ کے پس منظر میں انتظامی سربراہان اور سینئر پولیس افسران کی میٹنگ کی۔
بھٹ کے قتل کے بعد کشمیری پنڈت ملازمین پوری وادی میں احتجاج کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ حالات بہتر ہونے تک انہیں کشمیر سے باہر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔
منگل کو احتجاج کرنے والے کشمیری پنڈت ملازمین کے ایک گروپ نے سنہا انتظامیہ کو الٹی میٹم دیا کہ انہیں اگلے 24 گھنٹوں میں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے، ایسا نہ ہونے کی صورت میں وہ اجتماعی طور پر استعفیٰ دے کر جموں منتقل ہو جائیں گے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔