உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بلند شہر تشدد: ایک اور اہم ملزم شکھر اگروال گرفتار، بی جے پی یوتھ ونگ کا ہے رکن

    ملزم شکھر اگروال

    ملزم شکھر اگروال

    شکھراگروال بی جے پی یوا مورچہ کا سیانا نگر صدر ہے اور وہ بلند شہر تشدد کے بعد سے ہی فرار چل رہا تھا

    • Share this:
      بلند شہر تشدد معاملہ میں پولیس نے ایک اور اہم ملزم شکھر اگروال کو گرفتار کر لیا ہے۔ شکھراگروال بی جے پی یوا مورچہ سیانا کا صدر ہے اور وہ واقعہ کے بعد سے ہی فرار چل رہا تھا۔ پولیس نے اسے ہاپوڑ سے بدھ کو دیر رات گرفتار کیا ہے۔ واقعہ کے سلسلے میں گرفتار افراد کی تعداد 36 ہو گئی ہے۔ حالانکہ 51 ملزمان ابھی بھی فرار ہیں۔

      بتایا جا رہا ہے کہ پیر کی رات تقریبا ایک درجن ٹھکانوں پر چھاپہ ماری کی گئی تھی۔ شکھر اگروال نے ایک دن پہلے ہی اپنا ویڈیو جاری کر پولیس کو دھمکی دی تھی۔ شکھر اگروال سیانا۔ چنگراوٹھی ہنگامہ میں نامزد اہم ملزموں میں سے ایک ہے۔ شکھر کو پولیس نے دیر رات ہاپوڑ سے گرفتار کیا ہے۔

      فی الحال، ایس آئی ٹی کی ٹیم ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ ملزم کو آج عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں: بلند شہر تشدد : پولیس کو ہاتھ لگی بڑی کامیابی ، انسپکٹر سبودھ کو کلہاڑی سے زخمی کرنے کا ملزم گرفتار

      غور طلب ہے کہ گزشتہ 3 دسمبر کو بلند شہر کے سیانا میں گئوکشی کو لے کر تشدد ہوا تھا۔ اس تشدد میں پولیس انسپکٹر سبودھ کمار اور سمت کمار نامی ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملہ میں ایس آئی سبھاش چندر نے 27 نامزد اور 50-60 نامعلوم لوگوں کے خلاف سیانا کوتوالی میں رپورٹ درج کرائی تھی۔
      First published: