Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

    انتہائی شرمناک ! باپ نے اپنی ہی چھ سال کی بیٹی کی کئی دنوں تک کی آبروریزی ، ہوئی یہ حالت

    کمیٹی کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 376 اور پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ ملزم باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور میڈیکل کروانے کے بعد اس کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

    • Share this:
    انتہائی شرمناک ! باپ نے اپنی ہی چھ سال کی بیٹی کی کئی دنوں تک کی آبروریزی ، ہوئی یہ حالت
    انتہائی شرمناک ! باپ نے اپنی ہی چھ سال کی بیٹی کی کئی دنوں تک کی آبروریزی ، ہوئی یہ حالت

    ہماچل پردیش کی راجدھانی شملہ میں چھ سال کی بچی کی آبروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ الزام باپ پر ہی لگا ہے ۔ ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔


    جانکاری کے مطابق شملہ سے 100 کلو میٹر دور رامپور تحصیل میں رشتوں کو تار تار کردینے والا یہ واقعہ سامنے آیا ہے ۔ جھاکڑی تھانہ میں باپ پر اپنی چھ سال کی معصوم بچی کی آبروریزی کرنے کا الزم لگا ہے ۔ الزام ہے کہ باپ کئی دنوں تک معصوم کی آبروریزی کرتا رہا ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرلیا ۔ ایس پی اوماپتی جموال نے اس کی تصدیق کی ہے ۔ ملزم کی عمر صرف 23 سال ہے اور اس کے تین بچے ہیں ۔


    پولیس کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا ہے اور اس کی بیوی مائیکے میں رہتی ہے ۔ معصوم بچی اپنے باپ کے ساتھ رہتی ہے ۔ ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ ذرائع سے اس درندگی کا پتہ چلا تھا ، جس کے بعد ڈی ایس پی رامپور ابھیمنیو ورما نے چھان بین کی ۔ ایک ٹیم بنائی ، جس میں لیڈی کانسٹیبل کے علاوہ آشا ورکر ، آنگن باڑی کارکن اور وارڈ رکن کو شامل کیا گیا ۔ ٹیم متاثرہ کے گھر پہنچی اور بچی سے بات چیت کی ۔


    پولیس کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا ہے اور اس کی بیوی مائیکے میں رہتی ہے ۔
    پولیس کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا ہے اور اس کی بیوی مائیکے میں رہتی ہے ۔


    متاثرہ نے ٹیم کو آپ بیتی سنائی ۔ حقائق کو ویریفائی کرنے کے بعد رات کو کھنیری اسپتال میں بچی کا میڈیکل کروایا گیا ۔ کمیٹی کی شکایت پر آئی پی سی کی دفعہ 376 اور پاکسو ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے ۔ ملزم باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور میڈیکل کروانے کے بعد اس کو عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
    Published by: Imtiyaz Saqibe
    First published: Aug 08, 2020 06:13 PM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading