ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندستان۔ جاپان کے درمیان بلٹ ٹرین پر معاہدہ، ایٹمی اور دفاعی میدان میں بھی سمجھوتے

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے کے درمیان دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ہوئی سالانہ سربراہی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان ہندستان کی پہلی بلٹ ٹرین کے نیٹ ورک پر اہم معاہدہ ہوا ہے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 12, 2015 02:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندستان۔ جاپان کے درمیان بلٹ ٹرین پر معاہدہ، ایٹمی اور دفاعی میدان میں بھی سمجھوتے
نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے کے درمیان دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ہوئی سالانہ سربراہی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان ہندستان کی پہلی بلٹ ٹرین کے نیٹ ورک پر اہم معاہدہ ہوا ہے۔

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپان کے وزیر اعظم شنزو ابے کے درمیان دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں ہوئی سالانہ سربراہی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان ہندستان کی پہلی بلٹ ٹرین کے نیٹ ورک پر اہم معاہدہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ جوہری تعاون اور دفاع میں تعاون سمیت کئی اہم معاہدے بھی ہوئے۔


اس موقع پر جاری مشترکہ بیان میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں دونوں ممالک کے تعلقات میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے جاپان کو ہندستان کا سب سے اہم اتحادی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک اقتصادی تعاون پر مل کر کام کریں گے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ریل کی ترقی کے لئے جاپان 10 ارب ڈالر کی مدد دے گا اور یہ سرمایہ کاری پانچ سال میں 35 ارب ڈالر کی ہو گی۔  ممبئی۔ احمد آباد کے درمیان بلٹ ٹرین چلے گی، جو کہ انڈین ریلوے میں نیا انقلاب لائے گی۔ مودی نے کہا کہ جاپان ہندستان کے خوابوں کی قدر کرتا ہے۔


اس موقع پر وزیر اعظم مودی نے اگلے سال یکم مارچ سے جاپانیوں کوآمد پر ویزا کا بھی اعلان کیا۔ وہیں، جاپانی وزیر اعظم نے مشترکہ بیان میں اپنے خطاب کا آغازسلام سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جاپان کے لئے مضبوط ہندستان اچھا ہے اور ہندوستان کے لئے مضبوط جاپان اچھا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ دونوں وزیر اعظم آج شام کو وارانسی جائیں گے، جہاں دشاشومیدھ گھاٹ کی گنگا آرتی میں شامل ہوں گے۔


 
First published: Dec 12, 2015 02:12 PM IST