ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

ہندوستان و جاپان کے درمیان جوہری تعاون پر ایم او یو، 14 دیگر معاہدے

نئی دہلی۔ ہندوستان اور جاپان کے درمیان جوہری تعاون کے معاہدے سے متعلق آج ایم او یو پر دستخط کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون سمیت 14 دیگر معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے۔

  • IBN7
  • Last Updated: Dec 12, 2015 03:39 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہندوستان و جاپان کے درمیان جوہری تعاون پر ایم او یو، 14 دیگر معاہدے
نئی دہلی۔ ہندوستان اور جاپان کے درمیان جوہری تعاون کے معاہدے سے متعلق آج ایم او یو پر دستخط کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون سمیت 14 دیگر معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے۔

نئی دہلی۔ ہندوستان اور جاپان کے درمیان جوہری تعاون کے معاہدے سے متعلق آج ایم او یو پر دستخط کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون سمیت 14 دیگر معاہدوں پر بھی دستخط کئے گئے۔


سکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے یہاں وزیر اعظم نریندر مودی اور جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے کے درمیان ہوئے معاہدوں کے بارے میں بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے شعبے میں تعاون کے لئے ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جوہری تعاون سے متعلق تکنیکی باریکیوں کا تعین کرنے اور ناگزیر داخلی عمل کو مکمل کرنے کے بعد حتمی معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے۔ تاہم، معاہدے پر دستخط کے لئے انہوں نے متعینہ مدت بتانے سے انکار کر دیا۔


ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیو کلیائی عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی)سے الگ رہنے کے باوجود ہندوستان کے جوہری پروگرام کے تئیں دنیا کا اعتماد قائم ہے اور این پی ٹی کا اثر ہندوستان اور جاپان کے جوہری تعاون کے معاہدے پر قطعی نہیں پڑے گا۔


First published: Dec 12, 2015 03:39 PM IST