اجودھیا میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کا دعوی
کچھ رپورٹوں میں کہا جارہا ہے کہ تشدد کے خوف سے کچھ اقلیتی افراد اجودھیا چھوڑرہے ہیں۔ اجودھیا میں رہنے والے اقلیتوں میں خوف ہےکہ کہیں 1992 کا حادثہ پھرسے نہ دوہرا دیا جائے۔ اس درمیان فیض آباد ضلع انتظامیہ کے ذریعہ رام جنم بھومی- بابری مسجد متنازعہ مقام پردفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سخت سیکورٹی انتظامات کا بھی دعویٰ کیا جارہا ہے۔
اترپردیش پولیس نے اتوارکو دھرم سبھا کے دوران ہنگامہ آرائی کے خدشتہ کودیکھتے ہوئے پوری ریاست میں الرٹ جاری کردیا ہے۔ حکومت نے اے ڈی جی (لکھنو زون) آشوتوش پانڈے اورآئی جی (جھانسی) ایس ایس بگھیل کو سیکورٹی کی دیکھ بھال کے لئے مقررکیاہے۔
اجودھیا کے اے ایس پی سنجے کمارنے کہا کہ "سینٹرل پیراملٹری فورسیز کی 10 کمپنیاں اوراسٹیٹ آرمڈ پولیس کی 68 کمپنیوں کی اضافی فورسیزکولااینڈ آرڈرکوبرقراررکھنے کے لئے تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آس پاس کے اضلاع سے مقامی پولیس فورس کو بلایا گیا ہے"۔ ذرائع کے مطابق ریاستی پولیس کی ایک فلڈ یونٹ سرجوندی پرپٹرولنگ کرے گی جبکہ بم مخالف دستہ کے ساتھ اے ٹی ایس کمانڈو کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیاررہے گی۔
ادھو ٹھاکرے کے جلسے میں پہنچیں گے 4000 شیوسینک
شیوسینا کے تقریباً 4 ہزارکارکنان کے اجودھیا پہنچنے کی امید ہے، جو تھانے سے پانچ ٹرینوں میں اجودھیا پہنچ رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کے 22 ممبرپارلیمنٹ، 62 ممبران اسمبلی کے بھی اجودھیا میں ہونے والی دوروزہ تقریب میں پہنچنے کی امید ہے۔ اس درمیان آرایس ایس کے لیڈرنے کہا کہ اتوارکو80 ہزارکارکنان کواجودھیا لایا جائے گا۔ 15 ہزارٹرین سے پہنچیں گے جبکہ 14 ہزاربائیک سے اجودھیا آئیں گے۔
رام منرپرآرڈیننس لانے کا حکومت پردباو
شیوسینا ممبرپارلیمنٹ سنجے راوت نے جمعہ کوبابری مسجد شہادت کا ذکرکرتے ہوئے حکومت پررام مندرکی تعمیر کے لئے آرڈیننس لانے کا دباو ڈالا۔ راوت نے کہا کہ "بابری مسجد کو 17 منٹ میں شہید کردیا گیا تھا۔ راشٹرپتی بھون سے اترپردیش اسمبلی میں آرڈیننس لانے کے لئے کاغذات تیارکرنے میں کتنا وقت لگتا ہے، وہاں دونوں جگہ بی جے پی کی حکومت ہے"۔
یہ بھی پڑھیں: بابری مسجد- رام مندرمعاملہ: "مندرجلدی بنائیں گے" کے نعروں سے گونج رہا ہے اجودھیا، اقلیتوں میں خوف ودہشت کا ماحول
یہ بھی پڑھیں: اجودھیا معاملہ: یوگی حکومت کے وزیرکا سوال "دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود اتنی بھیڑکیسے جمع ہوئی"؟
یہ بھی پڑھیں: ہم نے 17 منٹ میں بابری مسجد منہدم کر دی تھی، قانون لانے میں دیری کیوں : شیو سینا
یہ بھی پڑھیں: آئین کو طاق پر رکھ کر اجودھیا میں 1992 کی تاریخ دہرائی جائےگی: بی جے پی ایم ایل اے
یہ بھی پڑھیں : ساکشی مہاراج کا متنازعہ بیان : دہلی کی جامع مسجد کو توڑو ، مورتیاں نہ نکلیں تو مجھے پھانسی پر لٹکا دینا