உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    شیو سینا نے رام مندر کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ کا دیا چندہ ، وی ایچ پی نے چندہ کیا قبول

    شیو سینا نے رام مندر کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ کا دیا چندہ ، وی ایچ پی نے چندہ کیا قبول

    شیو سینا نے رام مندر کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ کا دیا چندہ ، وی ایچ پی نے چندہ کیا قبول

    چمپت رائے نے کہا کہ رام جنم استھان پر تعمیر کیا جارہا یہ مندر ہندوستان کی شناخت کی علامت بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لئے تمام عقائد کے لوگوں سے تعاون حاصل کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔

    • Share this:
    الہ آباد : رام جنم بھومی نرمان ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے نے کہا ہے کہ وشو ہندو پریشد رام مندر کی تعمیر کے لئے ملک بھر میں بڑے پیمانے پرعوامی رابطہ کی مہم شروع کرنے جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم  15 جنوری سے  27 فروری تک مکر سنکراتی  ، سنت رویداس جینتی اور ماگھی پورنیما تک جاری رہے گی ۔ وی ایچ پی نے دعویٰ کیا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کے لئے مالی فنڈ جمع کرنے کے لئے اب تک کی دنیا کی سب سے بڑی عوامی مہم کی شروعات کی جا رہی ہے ۔ اس مہم کے تحت پانچ لاکھ سے زیادہ دیہاتوں میں وی ایچ پی اور آر ایس ایس کے کارکنان سادھو سنتوں کی رہنمائی میں چندہ جمع کرنے کی مہم چلائیں گے۔ اس مہم کے تحت 12 کروڑ 25 لاکھ خاندانوں سے رابطہ کیا جائے گا۔

    رام جنم بھومی نرمان ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کا کہنا ہے کہ رام مندر کی تعمیر میں تمام مذاہب کے لوگوں کا تعاون لیا جائے گا ۔ مہم چلانے کے لئے وی ایچ پی کے ذمہ داران دہلی میں مکر سنکرانتی کے دن وزیر اعظم نرندر مودی  اورصدر جمہوریہ سے ملاقات کریں گے ۔ اسی کے ساتھ ہی وی ایچ پی کے کارکنان اپوزیشن جماعتوں اور ان کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے ۔ چمپت رائے نے شیوسینا کے ترجمان سنجے راوت اور کانگریس کے رہنما اور ایم ایل سی دیپک سنگھ کے مندر کی تعمیر کے لئے فنڈ اکٹھا کرنے کے بیان پر براہ راست کوئی رد عمل ظاہر کرنے سے گریز کیا ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ کلیکشن مہم کے دوران اس طرح کی باتوں پر کوئی توجہ نہیں دی جانی چاہئے۔ انہوں نے میڈیا کو بھی نصیحت کی اور کہا کہ میڈیا کو ان چیزوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

    چمپت رائے نے کہا کہ رام جنم استھان پر تعمیر کیا جارہا یہ مندر ہندوستان کی شناخت کی علامت بنے گا ۔  انہوں نے کہا کہ مندر کی تعمیر کے لئے تمام عقائد کے لوگوں سے تعاون حاصل کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دوسرے مذہب کا فرد ہے اور وہ مندر کی تعمیر میں تعاون کرنا چاہتا ہے ، تو اس سے تعاون  حاصل کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں چمپت رائے نے بتایا کہ مندر کی تعمیر کے لئے یوپی کے سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ پہلے ہی 11 لاکھ کی مالی مدد اپنے اکاؤنٹ کے ذریعہ کر چکے ہیں ۔ جبکہ سابق ​​آئی پی ایس افسرکشور کنول نے دو کروڑ اور مشہور کتھا واچک موراری باپو نے عقیدت مندوں کی مدد سے مندر کی تعمیر کے لئے 11 کروڑ دئے ہیں ۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے شیوسینا نے بھی ایک کروڑ روپے ٹرسٹ کے فنڈ میں جمع کیا ہے ۔ چمپت رائے نے کہا کہ پی ایم مودی کے ذریعہ 5 اگست کو مندر کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد ہی اس مندر کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے۔
    Published by:Imtiyaz Saqibe
    First published: