شیوسینا ایم پی گائیکواڑ کا اظہار افسوس ، پابندی ہٹانے کی درخواست
شیوسینا کے رہنما رویندر گائیکواڑ نے آج شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو کو خط لکھ کر ایئر انڈیا کے ایک ملازم کے ساتھ مارپیٹ کے لئے افسوس کا اظہار کیا ہے
شیوسینا کے رہنما رویندر گائیکواڑ نے آج شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو کو خط لکھ کر ایئر انڈیا کے ایک ملازم کے ساتھ مارپیٹ کے لئے افسوس کا اظہار کیا ہے
نئی دہلی: فضائی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کی طرف سے لگائی گئی پابندی کا سامنا کر رہے شیوسینا کے رہنما رویندر گائیکواڑ نے آج شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو کو خط لکھ کر ایئر انڈیا کے ایک ملازم کے ساتھ مارپیٹ کے لئے افسوس کا اظہار کیا ہے اور پابندی ہٹانے کی درخواست کی ہے۔
مسٹر گایکواڑ نے آج مسٹر راجو کو خط لکھ کر کہا کہ میں اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتا ہوں ... جس سطح تک حالات پہنچ گئے ہیں اسے اس سطح پر لے جانے کا کسی کا ارادہ نہیں رہا ہوگا۔ معاملے کی تفتیش میں سچائی سامنے آ جائے گی جس سے ذمہ داری طے ہو سکے گی۔ اس واقعہ کا یہ مطلب قطعی نہیں نکالا جانا چاہیے کہ ایسا واقعہ مستقبل میں دوبارہ پیش آسکتا ہے۔
انہوں نے لکھا ہے کہ ان کے فضائی سفر پر پابندی کی وجہ سے وہ اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو پوری طرح سے نہیں نبھا پا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ میں آپ سے یہ پابندی ختم کرنے اور جانچ کے ذریعہ واقعہ کے لئے ذمہ دار حالات کو سامنے آنے دینے کی درخواست کرتا ہوں۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔