ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

بابری مسجد کی جگہ پررام مندرکی تعمیر نہیں کی جاسکتی: شیو پال یادو

شیوپال نے کہا کہ سپریم کورٹ کی کہیں بھی نظراندازنہیں کیا جانا چاہئے۔ اگرمندربنانا ہے تو سرجو کے کنارے کہیں زمین تلاش کرلو۔ حکومت کے پاس زمین کی کمی نہیں ہوتی ہے۔

  • Share this:
بابری مسجد کی جگہ پررام مندرکی تعمیر نہیں کی جاسکتی: شیو پال یادو
سماجوادی سیکولرمورچہ کے سربراہ شیوپال سنگھ یادو: فائل فوٹو

سماجوادی سیکولرمورچہ - لوہیا کے صدرشیوپال سنگھ یادو نے بی جے پی پرملک کو کمزورکرنے کا الزام لگاتے ہوئے رام مندرسے متعلق ایک اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بابری مسجد کی جگہ پررام مندرنہیں بننی چاہئے۔ شیوپال یادو نے اپنی نوتشکیل شدہ سیاسی پارٹی کے پہلی 'جن آکروش ریلی' میں یہاں رمابائی میدان میں طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ بابری مسجد کی جگہ پررام مندر نہیں بننی چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ میرا سیدھا ماننا ہے کہ سپریم کورٹ کی کہیں بھی نظراندازنہیں کیا جانا چاہئے۔ اگرمندربنانا ہے تو سرجو کے کنارے کہیں زمین تلاش کرلو۔ حکومت کے پاس زمین کی کمی نہیں ہوتی ہے۔ انہوں نے بی جے پی حملہ بولتے ہوئے کہا کہ اس نے ملک کو کمزورکیا ہے اوروہ لوک سبھا الیکشن میں سیاسی فائدہ لینے کے لئے فساد بھڑکانا چاہتی ہے۔


شیو پال یادو نے کہا کہ "ہم بی جے پی کو ملک اورریاست سے ہٹائیں گے... ہم امن اوربھائی چارہ چاہتے ہیں"۔  ریلی میں سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو بھی آئے۔ ان کے اس تقریب میں آنے پرشبہ تھا، لیکن وہ نہ صرف شریک ہوئے، بلکہ تقریربھی کی۔


Shivpal-mulayam-1

شیوپال سنگھ یادونے کہا کہ سال 1992 میں اس وقت کی  بی جے پی کی قیادت والی موجودہ ریاست حکومت کے ذریعہ تحفظ کی گارنٹی کا حلف نامہ دینے کے باوجود بابری مسجد کو منہدم کردیا گیا تھا۔ وہ ملک میں پھرسے ویسا ہی آگ پھیلانا چاہتی ہے۔ ہم اورنیتا جی (سماجوادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو) مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Shivpal-6

یہ بھی پڑھیں:  شیو پال یادو کی صفائی "سماجوادی سیکولرمورچہ بی جے پی کی بی ٹیم نہیں"۔

یہ بھی پڑھیں:    !راج ببرکےساتھ شیو پال یادوکی دوملاقاتیں:کیا "ہاتھ" کا ساتھ پانے کو بے تاب ہیں شیوپال یادو
First published: Dec 09, 2018 10:05 PM IST