உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کانگریس وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کا نہیں کرے گی اعلان، نظریاتی اختلاف کی بنا پرشیو سینا سے اتحاد نہیں

    سونیا گاندھی اور راہل گاندھی

    سونیا گاندھی اور راہل گاندھی

    راہل گاندھی امیٹھی سے الیکشن لڑیں گے جبکہ رائے بریلی سے سونیا گاندھی یا پرینکا گاندھی میدان میں ہوں گی، اس پر فیصلہ نہیں ہوسکا۔ عام آدمی پارٹی سے اتحاد پر فیصلہ لینے کی ذمہ داری ریاستی یونٹ کو سونپ دی گئی ہے۔

    • Share this:
      کانگریس صدر راہل گاندھی امیٹھی سے دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔ سونیا گاندھی یا پرینکا گاندھی میں سے کون رائے بریلی سے الیکشن لڑے گا اس پرابھی پس وپیش کی حالت ہے۔ ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے کہا کہ مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ میں کسی شخص کووزیراعلیٰ کے طور پر پیش  نہیں کیا جائے گا اورالیکشن اجتماعی قیادت میں لڑا جائے گا۔

      راہل گاندھی ان تینوں ریاستوں میں اتحاد کی جیت کے تئیں مطمئن ہیں۔ اندرا گاندھی سے وزیراعظم مودی کے موازنہ پرانہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی اوروزیراعظم نریندرمودی کا موازنہ نہیں ہوسکتاہے۔

      ذرائع کے مطابق راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مودی وزیراعظم تبھی بنیں گے جب 230 سے 240 سیٹ آئے، لیکن مجھے یقین ہے کہ اتحاد اگربہتررہا تو یوپی، بہار، مہاراشٹرمیں ہمیں زیادہ سیٹیں ملیں گی اورمودی کو اتحاد کے معاون جماعتیں وزیراعظم نہیں بننے دیں گی۔

      شیوسینا سے اتحاد کومسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان سے نظریاتی اختلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پی اورشیوسینا اگرمودی چہرہ نہ ہوں تو بی جے پی کے ساتھ جاسکتی ہیں۔ اس میں یہ بھی واضح کردیا گیا کہ وزیراعظم عہدہ کے امیدوارکا اعلان انتخابی نتائج کے بعد ہوگا۔ ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے ساتھ اتحاد کا فیصلہ بھی ریاستی یونٹ پر چھوڑ دیا گیاہے۔

      ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ میں راہل گاندھی نے کہا کہ آرایس ایس اور بی جے پی جان بوجھ کر اداروں کو برباد کررہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں سب نے دیکھا کہ پپو کون تھا۔ وزیراعظم میرے سوالوں کا جواب نہیں دے پائے۔ پورا اپوزیشن مودی کوروکنا چاہتا ہے۔
      First published: