نئی دہلی۔ شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ رویندر گایکواڑ پر الزام ہے کہ انہوں نے ایئر انڈیا کے ایک ملازم کو چپل اتار کر مارا۔ ایئر انڈیا نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک ٹیم تشکیل دی ہے۔
اے این آئی کے مطابق، ایئر انڈیا میں سیٹ کو لے کر شروع ہوا تنازعہ زیادہ گرما گرمی میں تبدیل ہو گیا اور اس کے بعد شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ نے ایک ملازم کی پٹائی کر دی۔ اس واقعے کو خود رکن پارلیمنٹ رویندر نے قبول بھی کر لیا ہے۔
رکن پارلیمنٹ رویندر گایکواڑ نے سوشل میڈیا پر اپنی بات رکھتے ہوئے لکھا، 'ہاں میں نے اس کو مارا تھا، اس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔ لیکن اس واقعہ کے بعد ائر انڈیا کے ملازمین میں غصہ ہے۔ فی الحال پورے معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے اور ائر انڈیا کی جانب سے پورے ایونٹ کی معلومات وزارت اور اعلی افسران کو دے دی گئی ہے۔
Haan maine usko maara tha,usne badtameezi ki thi:Shiv Sena MP Ravindra Gaikwad on hitting Air India staff member with his slipper (file pic) pic.twitter.com/26IV8V8eGq
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔