دہلی الیکشن 2020: جیت کے بعد عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی کے قافلے پرحملہ، ایک کارکن کی موت
عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کے رکن اسمبلی نریش یادو (Naresh Yadav) کے قافلہ پرحملہ اس وقت ہوا جب وہ انتخابی نتائج آنےکے بعد مندر سے واپس لوٹ رہے تھے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Feb 12, 2020 08:11 AM IST

عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی نریش یادو پر گولی باری مندر سے لوٹتے وقت ہوئی۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: دہلی کے مہرولی سے عام آدمی پارٹی (Aam Aadmi Party) کے رکن اسمبلی نریش یادو (Naresh Yadav) کے قافلے پرمنگل دیر رات کچھ نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔ اس حملے میں عام آدمی پارٹی کے ایک کارکن کی موت ہوگئی، جبکہ ایک دیگر زخمی ہوا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب وہ انتخابی نتائج آنےکے بعد مندر سے واپس لوٹ رہے تھے۔ حملےکے بعد نریش یادو نے بتایا کہ اس حملےکی وجہ کیا ہے، مجھے نہیں معلوم، لیکن یہ اچانک ہوا تھا۔ تقریباً 4 راؤنڈ فائرکئےگئے، جس گاڑی میں ہم بیٹھے ہوئے تھے، اس پرحملہ کیا گیا۔ مجھےیقین ہےکہ اگرپولیس صحیح طریقے سےجانچ کرے گی توحملہ آوروں کو جلد پکڑ لےگی۔
Naresh Yadav, AAP MLA: The incident is really unfortunate. I don't know the reason behind the attack but it happened all of a sudden. Around 4 rounds were fired. The vehicle I was in was attacked. I am sure if Police inquires properly they will be able to identify the assailant. https://t.co/M5mpJm7ljp pic.twitter.com/kzwbql6lmP
— ANI (@ANI) February 11, 2020
سنجے سنگھ نے کیا ٹوئٹ
मेहरौली विधायक नरेश यादव के क़ाफ़िले पर हमला अशोक मान की सरेआम हत्या ये है दिल्ली में क़ानून का राज, मंदिर से दर्शन करके लौट रहे थे नरेश यादव
— Sanjay Singh AAP (@SanjayAzadSln) February 11, 2020
AAP رکن اسمبلی کے قافلے پر ہوئی فائرنگ
دہلی پولیس نے بھی ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔ پولیس نےکہا کہ دہلی کےکشن گڑھ فورٹیز چوک کے پاس سے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی نریش یادو کا قافلہ گزر رہا تھا۔ اسی وقت کچھ نامعلوم حملہ آوروں نے قافلے میں موجود دولوگوں پر تابڑ توڑ فائرنگ شروع کردی۔ اس حادثہ میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جکہ ایک دیگر زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کا اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔

دہلی پولیس نے نریش یادو کے قافلہ پر حملہ میں ایک شخص کی موت کی تصدیق کی ہے۔
بی جے پی امیدوار کو دوسری بار ہرایا
واضح رہےکہ مہرولی اسمبلی حلقہ سیٹ سے عام آدمی پارٹی کے نریش یادو نے پھر سے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ منگل کو آئے نتائج میں نریش یادو نے بی جے پی کی امیدوار کلم کھتری کو 1861 ووٹوں سے ہرادیا۔ اس سے پہلے 2015 کے الیکشن میں نریش یادو کو 1651 ووٹوں سے جیت ملی تھی۔