உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

     شری کرشن جنم بھومی معاملے میں عدالت میں پیش ہوئی عیدگاہ کمیٹی، تین کو نوٹس

    شری کرشنا جنم بھومی  کیس میں دنیش کوشک نے ایک مقدمہ دائر کر کے شری کرشنا جنم استھان کے احاطے سے شاہی مسجد عیدگاہ کو ہٹانے اور پوری زمین ٹھاکر کیشو دیو کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    • Share this:
      آگرہ، جاگرن ٹیم۔ شری کرشنا جنم بھومی کیس Shri Krishna JanamBhoomi Case میں عدالت نے بدھ کو اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے خزانچی دنیش کوشک کے کیس کی سماعت کی۔ شاہی مسجد عیدگاہ کمیٹی سول جج سینئر ڈویژن جیوتی سنگھ کی عدالت میں پیش ہوئی۔ انہیں مقدمے سے متعلق دستاویزات دی گئیں، کمیٹی نے جواب داخل کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔ باقی تین جواب دہندگان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔
      شری کرشنا جنم بھومی کیس میں دنیش کوشک نے ایک مقدمہ دائر کر کے شری کرشنا جنم استھان کے احاطے سے شاہی مسجد عیدگاہ کو ہٹانے اور پوری زمین ٹھاکر کیشو دیو کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ بدھ کو شاہی مسجد عیدگاہ کمیٹی سول جج سینئر ڈویژن کی عدالت میں پیش ہوئی۔ کمیٹی نے اس مقدمے سے متعلق دستاویزات طلب کی ہیں، جو اسے دستیاب کرائے گئے ہیں۔

      RBI نے 0.40 فیصد بڑھایا ریپو ریٹ، ہوم۔آٹو سمیت سبھی قرض ہو جائیں گے مہنگے

      کمیٹی نے جواب داخل کرنے کے لیے وقت مانگا ہے۔ مدعی کے وکیل دیپک شرما نے بتایا کہ ابھی تک شری کرشنا جنم بھومی سیوا سنستھان، شری کرشنا جنم بھومی ٹرسٹ اور اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کیس میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔ اس معاملے میں عدالت میں تینوں کو دوبارہ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اب اگلی سماعت کے لیے یکم جولائی کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: