ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

شری رام جنم بھومی مندر نرمان نیاس نے مانگی ایودھیا میں مندر تعمیر کی اجازت ، سیکورٹی بھی ہٹانے کا مطالبہ

بارہ بنکی: شری رام جنم بھومی مندر نرمان نیاس کےریاستی صدر رنجیت بہادر شریواستو نے سول جج کی عدالت میں عرضی داخل کر کے ایودھیا میں مندر کی تعمیر کی اجازت مانگنے کے ساتھ ہی متنازعہ رام جنم بھومی احاطے میں تعینات سکیورٹی دستہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نے سماعت کی تاریخ پانچ مئی مقرر کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 26, 2016 12:29 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
شری رام جنم بھومی مندر نرمان نیاس نے مانگی ایودھیا میں مندر تعمیر کی اجازت ، سیکورٹی بھی ہٹانے کا مطالبہ
فائل فوٹو

بارہ بنکی: شری رام جنم بھومی مندر نرمان نیاس کےریاستی صدر رنجیت بہادر شریواستو نے سول جج کی عدالت میں عرضی داخل کر کے ایودھیا میں مندر کی تعمیر کی اجازت مانگنے کے ساتھ ہی متنازعہ رام جنم بھومی احاطے میں تعینات سکیورٹی دستہ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ عدالت نے سماعت کی تاریخ پانچ مئی مقرر کی ہے۔

پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ مندر میں باقاعدہ پوجا ارچنا چل رہی ہے اس لئے وہاں عظیم مندر کی تعمیر کی اجازت دی جائے۔ پٹیشن میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایودھیا میں بھگوان رام کی پیدائش کی بات ثابت ہو چکی ہے۔ عدالت نے عرضی قبول کرتے ہوئے آئندہ پانچ مئی کو سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔

First published: Apr 25, 2016 09:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading