بھارت جوڑو یاترا میں راہول گاندھی نے بہن پرینکا گاندھی کوبارباردیا بوسہ، ویڈیو وائرل، فاروق عبداللہ بھی یاترا میں شامل
ہم ملک کو متحد کرنے کے لیے نکلے ہیں، ہم ملک کو متحد کرکے دکھائیں گے
راہول اور پرینکا کے ساتھ نیشنل کانگریس لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ یاترا کے دوران شامل ہوئے۔ راہول گاندھی کے عبداللہ کو گلے لگانے کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ اس محبت اور آشیرواد کے ساتھ ہم اپنے مقصد تک پہنچ جائیں گے
راہول گاندھی کی قیادت والی بھارت جوڑو یاترا (Bharat Jodo Yatra) نو دن کے وقفے کے بعد دہلی سے پارٹی کارکنوں میں جوش و خروش کے ساتھ دوبارہ شروع ہو چکی ہے۔ کانگریس پارٹی کارکنوں حب الوطنی کے گیت گانے اور ڈھول کی تھاپ کے درمیان مارچ میں شامل ہوئے۔ جمنا بازار کے ہنومان مندر میں کانگریس کے کئی لیڈر اور کارکن جمع ہوئے جہاں سے یاترا دوبارہ شروع ہوئی۔
یاترا کے دوران جھنڈے، بینرز پکڑے اور ’بھارت جوڑو‘ کا نعرہ لگائے جارہے ہیں۔ جس راستے سے یاترا گزرنے والی تھی اس پر سیکورٹی کو بڑھا دیا گیا اور محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے سڑکوں کو کئی مقامات پر رکاوٹیں لگا کر روک دیا گیا تھا۔
ملک گیر یاترا کے دوسرے مرحلے کے پہلے دن کچھ اعلیٰ شخصیات نے شرکت کی، جن میں سابق ریسرچ اینڈ اینالیسس ونگ (RAW) کے سربراہ اے ایس دولت بھی شامل ہیں۔
پنجاب اور ایک دن ہماچل پردیش سے گزرنے کے بعد، یاترا جموں و کشمیر میں داخل ہوگی، جہاں اس کا اختتام ہوگا۔
کانگریس نے یاترا کے دوران بہن بھائیوں راہول اور پرینکا کا ایک کلپ بھی شیئر کیا۔ جو کہ بڑا جذباتی ہے۔
راہول گاندھی کے عبداللہ کو گلے لگانے کا ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ اس محبت اور آشیرواد کے ساتھ ہم اپنے مقصد تک پہنچ جائیں گے… ہم ملک کو متحد کرنے کے لیے نکلے ہیں، ہم ملک کو متحد کرکے دکھائیں گے۔
پرینکا یوپی کی اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج بھی ہیں، انھوں نے کہا کہ راہول گاندھی نے نفرت کے بازار میں محبت پھیلانے کے لیے دکان کھولی ہے اور لوگوں کو متحد کرنے کے لیے مارچ کر رہے ہیں۔
بھارت جوڈو یاترا 7 ستمبر کو کنیا کماری سے شروع ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اپنے پہلے مرحلے میں تامل ناڈو، کیرالہ، آندھرا پردیش، کرناٹک، تلنگانہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش، ہریانہ اور دہلی سے گزری ہے۔
امید ہے کہ یاترا 6 جنوری کو ہریانہ میں دوبارہ داخل ہونے سے پہلے تین دن تک اتر پردیش سے گزرے گی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔