سنت سدھیشور سوامی کا پدم شری ایوارڈ لینے سے انکار، کہا : میں ایک سنیاسی ہوں ، مجھے کسی انعام کی خواہش نہیں
گیان یوگاشرم وجئے پور کے سنت سدھیشور سوامی نے مرکزی حکومت کی جانب سے دیاجانے والا ’پدم شری‘ ایوارڈ لینے سے انکار کردیا ہے۔
- UNI
- Last Updated: Jan 28, 2018 01:02 PM IST

کرناٹک میں واقع گیان یوگاشرم وجئے پور کے سنت سدھیشور سوامی۔ فائل فوٹو
وجے پور (کرناٹک) : گیان یوگاشرم وجئے پور کے سنت سدھیشور سوامی نے مرکزی حکومت کی جانب سے دیاجانے والا ’پدم شری‘ ایوارڈ لینے سے انکار کردیا ہے۔ سوامی سدھیشور نے وزیر اعظم نریندر مودی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ وہ سنیاسی اور روحانی شخصیت ہیں اور انہیں کسی انعام کی خواہش نہیں ہے۔
اپنے خط میں انہوں نے لکھا’’حکومت ہند کی طرف سے مجھے پدم شری ایوارڈ دیئے جانے کا میں انتہائی شکرگزار ہوں، لیکن میں پورے احترام کے ساتھ آپ کو اور حکومت کو یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں اس ایوارڈ کو لینے کا خواہشمند نہیں ہوں۔میں ایک سنیاسی ہوں مجھے ایوارڈز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ میرے اس فیصلے کو بخوشی قبول کریں گے‘‘۔
اس سے پہلے سدھیشور نے راجیہ سبھا رکن باسوراج پاٹل سیدام کو کل لکھے خط میں کہا کہ روحانی شخصیت ہونے کے ناطے مجھے کسی اعزاز یا ایوارڈ میں دلچسپی نہیں ہے۔ میں نے پہلے بھی کوئی ایوارڈ قبول نہیں کیا ہے۔ کرناٹک یونیورسٹی نے کچھ سال پہلے مجھے اعزازی ڈگری پیش کی تھی ، جسے میں نے احترام کے ساتھ لوٹا دیا تھا۔
Spiritual leader Siddheshwar Swamiji of Vijaypur has written a letter to Prime Minister Narendra Modi declining to accept the Padma Shri award which was conferred upon him. pic.twitter.com/UfQHUTgRFn
— ANI (@ANI) January 28, 2018