உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    امرتسر سے کانگریس کے امیدوار ہوں گے سدھو، کیپٹن امریندر سنگھ نے کیا اعلان

    فائل تصویر

    فائل تصویر

    کانگریس کے ریاستی صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کے امرتسر سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی کا ساتھ چھوڑ چکے نوجوت سنگھ سدھو پنجاب اسمبلی الیکشن میں کس نشست سے الیکشن لڑیں گے ، اس کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر کیپٹن امریندر سنگھ نے نوجوت سنگھ سدھو کے امرتسر سیٹ سے کانگریس کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیاہے۔
      امریندر سنگھ نے کہا ہے کہ سدھو امرتسر سیٹ سے کانگریس کے امیدوار ہوں گے۔ سدھو غیر مشروط جلد ہی پارٹی میں شامل ہوں گے۔ اس سے پہلے کل نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی سے دہلی میں ملاقات کی۔ یہ ملاقات کافی دیر تک جاری رہی ، لیکن کانگریس میں سدھو کے شامل ہونے کو لے کر کوئی اعلان نہیں ہو سکا تھا۔
      خیال رہے سدھو کی امیدواری کو لے کر کانگریس کے ریاستی صدر امریندر سنگھ نے دو دن پہلے ہی اشارہ کر دیا تھا کہ سدھو امرتسر سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔
      First published: