ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سدھو نے بی جے پی کو دیا جھٹکا، راجیہ سبھا سے ہوئے مستعفی، عآپ میں ہو سکتے ہیں شامل

نئی دہلی۔ نوجوت سنگھ سدھو نے بی جے پی کو آج ایک کرارا جھٹکا دیا ہے۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jul 18, 2016 03:29 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سدھو نے بی جے پی کو دیا جھٹکا، راجیہ سبھا سے ہوئے مستعفی، عآپ میں ہو سکتے ہیں شامل
نوجوت سنگھ سدھو: فائل فوٹو

نئی دہلی۔ نوجوت سنگھ سدھو نے بی جے پی کو آج ایک کرارا جھٹکا دیا ہے۔ سدھو نے آج راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفی دے دیا۔ ڈپٹی چیئرمین نے ان کا استعفی قبول بھی کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سدھو بیوی سمیت عام آدمی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں۔


ایک طویل عرصہ سے سدھو کی ناراضگی کی خبر آ رہی تھی۔ اسی ناراضگی کے درمیان ان کو بی جے پی نے راجیہ سبھا سے ممبر پارلیمنٹ بنایا تھا لیکن سدھو اس سے بھی مطمئن نہیں تھے۔ ان کی بیوی بھی بیچ بیچ میں بی جے پی کو لے کر ناراضگی ظاہر کرتی رہی ہیں۔


پنجاب میں عام آدمی پارٹی کو ایک بڑے چہرے کی ضرورت ہے۔ سدھو اس ضرورت کو پورا کر سکتے ہیں۔ سدھو ایک طویل عرصہ سے بی جے پی کی اتحادی اکالی دل سے ناراض ہیں اور اسی ناراضگی کا نتیجہ ہے کہ انہوں نے راجیہ سبھا میں رہنا منظور نہیں کیا۔


آئی بی این 7 سے بات چیت میں عآپ ترجمان سكھپال سنگھ کھیرا نے کہا کہ ان کی بیوی نوجوت جی مسلسل اکالی دل کی غنڈہ گردی کے خلاف آواز اٹھاتی آئی ہیں۔ ہم ان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

وہیں پنجاب میں وزیر مدن لال بگا نے کہا کہ ابھی انہوں نے بی جے پی کو نہیں چھوڑا ہے۔ مجھے نہیں لگتا ہے کہ وہ بی جے پی کو چھوڑیں گے۔ میں اس سے اتفاق کرتا ہوں کہ وہ اکالی دل پر تنقید کرتے آئے ہیں لیکن وہ بی جے پی میں ہی رہیں گے۔
First published: Jul 18, 2016 03:29 PM IST