உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    SIO: ”حضرت محمدؐ کی زندگی تمام انسانوں کیلئے مشعل راہ“ ایس آئی او کی سیرت مہم کاآغاز

    سیرتﷺ کی تعلیمات پیش کی جائے گی۔

    سیرتﷺ کی تعلیمات پیش کی جائے گی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاستی صدر ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین نے مہم کا مقصد بتایا کہ”اس مہم کے ذریعہ سے ہم غیر مسلم برادران وطن تک پہنچیں گے اور یہ بات بتائیں گے کہ نبی کریمؐ اللہ کے رسول ہیں اور انسانیت کے لیے نافع شخصیت ہیں، آپؐ کی تعلیمات زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کرتی ہے“۔

    • Share this:
      ’بحیثیت خیر امت مسلمانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انسانوں کو اللہ کی طرف دعوت دیں، قرآن مجید عمدہ نصیحت اور حکمت کے ساتھ غیر مسلموں تک اسلام کی تعلیمات کو پہچانے کا حکم دیتا ہے، اسی کام کو دعوت دین کہتے ہیں‘۔ ان خیالات کا اظہار ایس آئی او (SIO) کے ریاستی (حیدرآباد) صدر ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین (Dr Talha Faiyazuddin) نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ہے۔

      ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات میں جہاں ایک طرف مختلف مذاہب کے درمیان نفرت کو عام کیا جارہا ہے وہیں اسلام اور مسلمانوں سے متعلق غلط فہمیوں کو بڑے پیمانے پر پھیلایا جارہا ہے اور اسلامی شعائر اور مسلمانوں کی محترم ہستیوں کے خلاف نازیبا الفاظ اور غلط بیانی کی جارہی ہے۔ اس کی تازہ مثال حکمران جماعت کے ترجمان کی جانب سے نبیؐ کی شان میں گستاخی کا مسئلہ ہے جس نے دنیا بھر میں ہندوستان کی شبیہ کو خراب کیا ہے۔ اس مسئلہ کی وجہ سے ایک طرف مسلمانوں کے جذبات کو تکلیف پہچائی گئی ہے اور دوسری طرف بڑے پیمانے پر نفرت اور غلط خبروں کو عام کیا گیا۔

      اس موقع پر برادر قیام الدین (ریاستی سکریٹری)، برادر محمد فراز احمد (میڈیا مینیجر) و دیگر موجود تھے۔
      اس موقع پر برادر قیام الدین (ریاستی سکریٹری)، برادر محمد فراز احمد (میڈیا مینیجر) و دیگر موجود تھے۔


      انھوں نے کہا کہ ایسے میں ایس آئی او کا احساس ہے کہ اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے نبی کریمؐ کی سیرت کو عام کیا جائے اور بتایا جائے کہ نبیؐ کے بارے میں جتنا معلوم کیا جائے گا اتنا ہی ان سے محبت میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ اس مقصد کے تحت اسٹوڈنٹس اسلامک ارگنائزیشن آف انڈیا نے قومی سطح پر ایک مہم کا آغاز کیا جس کا عنوان ہے "Know Muhammad (PBUH)" اس عنوان کے تحت مختلف طریقوں سے برادران وطن تک پہنچا جائے گا اور ان کے سامنے سیرتﷺ کی تعلیمات پیش کی جائے گی۔

      میڈیا سے بات کرتے ہوئے ریاستی صدر ڈاکٹر طلحہ فیاض الدین نے مہم کا مقصد بتایا کہ”اس مہم کے ذریعہ سے ہم غیر مسلم برادران وطن تک پہنچیں گے اور یہ بات بتائیں گے کہ نبی کریمؐ اللہ کے رسول ہیں اور انسانیت کے لیے نافع شخصیت ہیں، آپؐ کی تعلیمات زندگی کے ہر شعبہ میں رہنمائی کرتی ہے“۔

      انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کے دوران "Inspired by Muhammad" کے عنوان سے سیرت کے مختلف پہلووں کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں انجام دی جائیں گی، نیز اسلام میں نبی کی اہمیت اور مقام کو واضح کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بالخصوس مسلم نوجوانوں میں دعوتی جذبہ کو ابھارنے کی کوشش کریں گے۔

      یہ بھی پڑھئے:


       گیٹ 2023 نوٹیفکیشن، 30 اگست سے آن لائن رجسٹریشن، 4 فروری سے امتحان


       

      برادر ستار احمد خان، سکریٹری ایس آئی او تلنگانہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس مہم کے دوران مقامی زبانوں میں مقابلہ جات منعقد کئے جائیں گے، ہاسٹلس اور کیمپس میں لیکچرز، سیرتؐ کوئز، انفرادی ملاقاتیں، سیرت نمائش اور مساجد کے دورے کرواتے ہوئے غیر مسلموں تک اس پیغام کو عام کیا جائے گانیز خطبات جمعہ کے ذریعہ مسلم امت کو اس کام کے لیے ابھارا جائے گا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      MANUU Admission: اردو یونیورسٹی میں فاصلاتی کورسز میں داخلے کیلئے اعلامیہ جاری


      انہوں نے مسلم نوجوانوں سے اس موقع ہر خواہش کی کہ وہ بھی اپنی سطح پر نبی کریمؐ کی سیرت کے پیغام کو عام کریں اور ان غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔ اس موقع پر برادر قیام الدین (ریاستی سکریٹری)، برادر محمد فراز احمد (میڈیا مینیجر) و دیگر موجود تھے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: