ہوم » نیوز » No Category

علیگ برادری نے ایک بارپھر اٹھائی سرسید کو بھارت رتن دینے کی آواز

نئی دہلی۔ دہلی کی علیگ برادری نے ایک بار پھر سے سرسید احمد خان کو بھارت دینے کی پرزور آواز بلند کی ہے ۔

  • ETV
  • Last Updated: Oct 25, 2016 01:14 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
علیگ برادری نے ایک بارپھر اٹھائی سرسید کو بھارت رتن دینے کی آواز
نئی دہلی۔ دہلی کی علیگ برادری نے ایک بار پھر سے سرسید احمد خان کو بھارت دینے کی پرزور آواز بلند کی ہے ۔

نئی دہلی۔  دہلی کی علیگ برادری نے ایک بار پھر سے سرسید احمد خان کو بھارت دینے کی پرزور آواز بلند کی ہے ۔ دہلی میں سر سید ڈے کے انعقا د کے موقع پر شرکاء نے کہا کہ سرسید کو بھارت رتن دینا خود بھارت رتن کے لئے اعزاز کی بات ہوگی ۔دہلی کی علیگ برادری کے زیر اہتمام سر سید ڈے کی تقریب میں سرسید احمد خان کو خراج عقیدت پیش کرنے  کانگریس رہنماء دگوجئے سنگھ اور سابق رکن پارلیمنٹ سندیپ دکشت پہنچے۔ اس موقع پر جہاں سر سید کی نئی فکر اورنئی تعلیمی سوچ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا تو ساتھ ہی یہ آواز بھی اٹھی کہ اگر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو بھارت رتن دیا جاسکتا ہے تو سرسید کا بھی بھارت رتن پر حق بنتا ہے ۔


تقریب کے دوران سچر کمیٹی اور مسلمانوں کی تعلیمی بدحالی کا ذکر ہوا اور مرکزی حکومت کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سینٹرزکے لئے فنڈ نہ مہیا کرانے پر آواز اٹھائی گئی ۔ مسلمانوں سے حب الوطنی کا ثبوت مانے جانے پر بھی شرکاءنے سوال اٹھایا اور کہا کہ ان لوگوں سے ثبوت مانگا جائے جو دوسروں سے حب الوطنی کا ثبوت مانگتے ہیں ۔

First published: Oct 25, 2016 01:14 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading