உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرانتخابات: ووٹوں کی گنتی سست روی سے جاری، ابتدائی رجحانات میں سراج الدین قریشی کے پینل کوسبقت

    انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے نتائج کا اعلان آج ہوگا۔

    انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے نتائج کا اعلان آج ہوگا۔

    سراج الدین قریشی اورعارف محمد خان سمیت کل 38 امیدوارانتخابی میدان میں تھے، جس کے لئے 2049 رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے لئے گزشتہ روزہونے والے انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سخت سیکورٹی انتظامات کے ذریعہ شروع ہوئی ہے۔ تاہم ووٹوں کی گنتی انتہائی سست روی سے ہورہی ہے۔  دہلی کے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں ووٹوں کی گنتی آج صبح 10 بجے شروع ہونی تھی، لیکن ووٹوں کی گنتی کا عمل دوپہرکے بعد شروع ہوسکا ہے، اس لئے امید ہے کہ انتخابی نتائج کل صبح تک سامنے آئیں گے۔

      ابتدائی رجحانات میں سراج الدین قریشی کا پینل آگے نظرآرہا ہے۔ حالانکہ ابھی تک انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کی طرف سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق سراج الدین قریشی کو 225 ووٹوں میں سے 153 ووٹ حاصل ہوئے ہیں جبکہ ان کے حریف امیدوارعارف محمد خان کوصرف 69 ووٹ ملے ہیں۔

      نائب صدرعہدے کے لئے سراج الدین قریشی پینل کے ایس ایم خان بھی آگے ہیں۔ ایس ایم خان کو 229 ووٹوں میں سے 129 ووٹ ملے ہیں جبکہ ان کے حریف امیدوارایچ آرخان سہیل کو 51 ووٹ ملے ہیں۔ واضح رہے کہ نائب صدرعہدے کے لئے پانچ امیدوارمیدان میں ہیں۔ خواجہ ایم شاہد کو 19 ووٹ ملے ہیں۔ یامین قریشی کو 13 ووٹ جبکہ اے ایم یو اولڈ بوائز دہلی ایسوسی ایشن کے سابق صدرایڈوکیٹ ارشاداحمد کو صرف 8 ووٹ ملے ہیں۔

      اس طرح سے اس بات کی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرمیں ہونے والی پولنگ میں جب سراج الدین قریشی آگے ہیں توپھران کی جیت یقینی نظرآرہی ہے۔ بہرحال ابھی کچھ کہہ پانا جلد بازی ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی شروع ہونے سے قبل تمام امیدوارانتہائی متحرک نظرآرہے ہیں۔ حالانکہ اس دوران ہنگامہ آرائی کی بھی اطلاع ملی، جب بورڈ آف ٹرسٹی کے امیدوار ڈاکٹر حنیف ترین نے بدسلوکی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں تھپڑمارا گیا ہے اوران سے بدسلوکی کی گئی ہے۔

      اس سے قبل آج صبح 10 بجے ووٹوں کی گنتی ہونی تھی، لیکن دھاندلی کے الزامات اوراعتراضات کو مدنظررکھتے ہوئے انتظامیہ شفافیت برقراررکھنے کی کوششوں کے درمیان ووٹوں کی گنتی دوپہرتک بعد شروع ہوسکی۔ حالانکہ ووٹوں کی گنتی کی  ویڈیو ریکارڈنگ کی جارہی ہے اورڈسپلے بھی کیا گیا ہے۔

      اس سے قبل گزشتہ روز1800 میں سے1117 ووٹوں کی پولنگ ہوئی تھی، جبکہ پوسٹل کے ذریعہ کل 932 ووٹ آئے۔ مجموعی طورپر2049 رائے دہندگان نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے38 امیدواروں کی قسمت کافیصلہ کرنے کے لئے اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس انتخاب میں 1165 رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا ہے۔ دراصل انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے مجموعی ممبران کی تعداد 3214 ہے۔ بہرحال انتخابی نتائج دیررات تک آنے کی امید ہے۔

      انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے انتخابات میں گزشتہ روزووٹنگ کے وقت زبردست جوش وخروش کا ماحول دیکھنے کوملا۔ سراج الدین قریشی اورعارف محمد خان میں کانٹے کی ٹکرہوتی ہوئی نظرآئی۔ حالانکہ دہلی میں ہوئی ووٹنگ میں سراج الدین قریشی بھاری پڑتے نظرآئے۔ حالانکہ کون کس پربھاری ہے، اس کا فیصلہ آج دیررات تک ہوجائے گا۔

      First published: