اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جیل سے باہر آئے گا بابا رام رحیم، 40 دن کی ملی پیرول، ایک سال میں تیسری بار جیل سے آئے گا باہر

    ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے رام رحیم کے جیل سے باہر آنے کو لیکر بحثوں کا بازار گرم تھا۔ ایک افواہ یہ بھی تھی کہ شاید وہ جلد باہر آجائے گا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Sirsa, India
    • Share this:
      ڈیرہ سربراہ گرمیت رام رحیم کی پیرول منظور کر لی گئی ہے۔ سادھوی جنسی استحصال اور صحافی رام چندر چھترپتی قتل کیس میں سناریا جیل میں بند رام رحیم کو 40 دن کی پیرول مل گئی ہے۔ ایک ہفتے سے زیادہ عرصے سے رام رحیم کے جیل سے باہر آنے کو لیکر بحثوں کا بازار گرم تھا۔ ایک افواہ یہ بھی تھی کہ شاید وہ جلد باہر آجائے گا۔ دیوالی سے پہلے اس کے باہر آنے کی چرچا زوروں پر تھی۔

      موصولہ اطلاعات کے مطابق پیرول کے دوران وہ یوپی یا راجستھان کے باغپت میں واقع آشرم میں قیام کرے گا۔ خبر ہے کہ رام رحیم سرسا آشرم آنا چاہتے تھے لیکن حکومت اس پر راضی نہیں ہوئی۔ پیرول کا حکم محکمہ داخلہ پہلے ہی منظور کر چکا تھا۔ لیکن اب اسے جیل مینوئل کے مطابق پیرول دی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ رام رحیم کو پہلے ہی فرلو اور پیرول مل چکی ہے۔

      اس سے پہلے جیل کے وزیر چو رنجیت سنگھ نے بھی رام رحیم کے پیرول پر باہر آنے کے معاملے کی تصدیق کی تھی۔ وزیر جیل خانہ جات نے بتایا تھا کہ ڈیرہ سربراہ کے رشتہ داروں نے ان کی پیرول کی درخواست دی تھی۔ منگل کو سرسا میں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات چیت کے دوران رنجیت سنگھ نے کہا تھا کہ پیرول کے حوالے سے جیل کا اپنا نظام ہوتا ہے۔ جب کوئی شخص جیل میں ہوتا ہے تو اس کے گھر والے پیرول کی درخواست دیتے ہیں یہ ان کا حق ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: