ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

سنندا سے متعلق ایمس کی میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کی جانچ کررہی ہے ایس آئی ٹی

نئی دہلی: دہلی پولیس کمشنر بھیم سین بسی نے کہا ہے کہ سنندا پشکر معاملے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم ایمس کی تازہ میڈیکل رپورٹ کا باریکی سے مطالعہ کررہی ہے اور گواہوں سے دوبارہ پوچھ گچھ کررہی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 01, 2016 06:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سنندا سے متعلق ایمس کی میڈیکل رپورٹ اور گواہوں کی جانچ کررہی ہے ایس آئی ٹی
نئی دہلی: دہلی پولیس کمشنر بھیم سین بسی نے کہا ہے کہ سنندا پشکر معاملے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم ایمس کی تازہ میڈیکل رپورٹ کا باریکی سے مطالعہ کررہی ہے اور گواہوں سے دوبارہ پوچھ گچھ کررہی ہے۔

نئی دہلی: دہلی پولیس کمشنر بھیم سین بسی نے کہا ہے کہ سنندا پشکر معاملے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لئے خصوصی تفتیشی ٹیم ایمس کی تازہ میڈیکل رپورٹ کا باریکی سے مطالعہ کررہی ہے اور گواہوں سے دوبارہ پوچھ گچھ کررہی ہے۔


مسٹر بسی نے ٹوئٹر پر کہا کہ موت سے متعلق راز سے پردے ہٹانے کے لئے ایمس کی تازہ میڈیکل رپورٹ کا باریکی سے مطالعہ کیا جارہا ہے اور گواہوں سے مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ششی تھرو ر کے گھریلو نوکر نارائن سنگھ اور ڈرائیور بجرنگی سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔





مسٹر بسی کے اس ماہ عہدہ سے سبکدوش ہونے سے پہلے ایس آئی ٹی سنندا کی موت کے معاملے میں نئے سرے سے پوچھ گچھ کرکے چارج شیٹ دائر کردینا چاہتی ہے۔مسٹر بسی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ سنند اپشکر کی موت اچانک اور غیر فطری تھی۔


سنندا پشکر 17جنوری 2014 کو دہلی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرے میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی تھیں۔ انہوں نے خودکشی کی تھی یا پھر ان کا قت لہوا تھا یہ ایک راز ہے جس کو سلجھانے میں ایس آئی ٹی مصروف ہے۔

First published: Feb 01, 2016 06:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading