ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پاکستان کی منمانی روکنے کےلئےفوجی آپریشن کےذریعہ کشمیرمیں امن بحالی ہو: یچوری

سرحد پر امن بحالی کی مسلسل اپیل کے بعد بھی پاکستان سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے کی جارہی سیز فائرنگ میں ایک خاتون کی موت کی بھی خبر آئی ہے۔

  • Share this:
پاکستان کی منمانی روکنے کےلئےفوجی آپریشن کےذریعہ کشمیرمیں امن بحالی ہو: یچوری
سرحد پر امن بحالی کی مسلسل اپیل کے بعد بھی پاکستان سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے کی جارہی سیز فائرنگ میں ایک خاتون کی موت کی بھی خبر آئی ہے۔

نئی دہلی: سرحد پر امن بحالی کی مسلسل اپیل کے بعد بھی پاکستان سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ پاکستان کی طرف سے کی جارہی سیز فائرنگ میں ایک خاتون کی موت کی بھی خبر آئی ہے۔


پاکستان کی ان حرکتوں پر سی پی ایم کے سینئر لیڈرسیتارام یچوری نے بیان دیا ہے کہ کشمیر میں بے قصور لوگوں کا استحصال بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں امن کی بحالی ہونی چاہئے، اس کے لئے تمام  کسی بھی پہلو پرعمل کیا جانا چاہئے۔


یچوری نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کو کشمیر معاملے پر نہ صرف فوج کے ذریعہ بلکہ ڈپلومیٹک سطح پر بھی نمٹنے کے حل تلاش کرنے ہوں گے۔ پاکستان کی منمانی روکنے کے لئے فوجی آپریشن اور ڈپلومیسی پہل اگرایک ساتھ نہیں کئے گئے تو اس معاملے کاکوئی حل نہیں نکالاجاسکتا ہے۔


واضح رہے کہ رمضان میں سیز فائر کے بعد بھی پاکستان کی طرف سے اور مقامی شدت پسندوں اور دہشت گردوں کی جانب سے اس طرح کی حرکتیں کی جاتی رہتی ہیں، جس سے ہندوستانی فوج کو جواب دینے کے لئے مجبور ہونا پڑتا ہے۔

حالانکہ ہندوستانی فوج نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ کسی طرح سے نوجوانوں کو واپس لایاجائے اور وہ  دہشت گردانہ سرگرمیوں کو چھوڑ کر اپنی تعلیم میں مصروف ہوجائیں۔
First published: May 22, 2018 10:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading