بجنور : اترپردیش میں بجنور کے شہر کوتوالی علاقہ کے پیدہ گاؤں میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد کے بعد آج صورتحال پرامن مگر کشیدہ ہے ۔ چھیڑ چھاڑ کے معاملہ پر ہوئے جھگڑے میں کل 4 افراد ہلاک اور 12 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے مطابق چاروں لاشوں کو آج صبح سپرد خاک کردیا گیا۔ اس معاملہ میں چھ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دو پولیس والوں کو معطل کردیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ شہر کوتوالی علاقہ کے پیدہ گاؤں میں چھیڑچھاڑ کے واقعہ کے بعد ہوئے جھگڑے اور فائرنگ میں چار افراد ہلاک اور 12 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔مرنے والے ایک ہی کنبہ کے ہیں۔
دریں اثنا مشتعل افراد نے قتل کے احتجاج میں کئی جگہ پتھراؤ آتشزنی اور توڑ پھوڑ کی اور ایک موٹر سائیکل اور کچھ جھوپڑیوں کو آگ لگادی جس سے علاقہ میں کشیدگی پیدا ہوگئی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔