نئی دہلی۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کے خطرات سے عام لوگوں کے ساتھ ہی ڈاکٹر اور نرس بھی اچھوتے نہیں ہیں۔ دراصل ، دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال (آر ایم ایل اسپتال) میں 6 ڈاکٹروں اور چار نرسوں کو قرنطینہ (الگ تھلگ) میں رکھا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ، یہ سبھی کووڈ۔ 19 مثبت مریضوں کے رابطے میں آئے تھے۔ یہ جانکاری اسپتال کے جاری کردہ بیان میں بھی دی گئی ہے۔ بتا دیں کہ آر ایم ایل اسپتال سمیت قومی دارالحکومت کے کئی اسپتال میں کووڈ 19 سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔
کووڈ۔ 19 کے مشتبہ مریضوں کو دہلی کے اسپتالوں میں مسلسل بھرتی کیا جارہا ہے۔ 29 مارچ کو ایسے 34 افراد کو لوک نائک جئے پرکاش اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ معلومات کے مطابق ان 34 افراد کے ساتھ قریب 300 افراد رابطے میں آئے ہیں۔ ان سبھی لوگوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ تمام مشتبہ مریضوں کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ پچھلے کئی دنوں سے کسی مذہبی مقام پر مقیم تھے۔ ایل این جے پی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈائریکٹر ، جے سی پاسی نے بتایا کہ کورونا کے 22 مریض پہلے ہی اسپتال میں زیر علاج ہیں ، جن میں سے 7 مریض کورونا کے مثبت ہیں۔ اس وقت اسپتال میں کورونا مریضوں کے لئے 58 آئیسولیشن بیڈ دستیاب ہیں۔ لہذا ، ابھی کچھ لوگوں کو جی بی پینت میں بھی منتقل کیا جائے گا۔
Around six doctors and four nurses from RML Hospital have been sent to quarantine after they were exposed to a #COVID19 positive patient: Dr. Ram Manohar Lohia (RML) Hospital, Delhi
اس سے قبل 29 مارچ کو ہی ایک ساتھ 23 افراد کے کووڈ۔ 19 سے متاثر ہونے کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔ اس طرح سے ملک کے دارالحکومت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 72 ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ دہلی میں کورونا وائرس کے باعث دو افراد کی موت ہوگئی ہے۔ بتا دیں کہ کووڈ۔19 کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔
Published by:Nadeem Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔