உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    نوئیڈا سے 9 مشتبہ نکسلی گرفتار، دہلی این سی آر میں تھی بڑے حملے کی تیاری

    نوئیڈا میں چھ مشتبہ نکسلیوں کے پکڑے جانے کی خبر ہے ۔ یوپی اے ٹی ایس اور دہلی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ان لوگوں کو پکڑا گیا ہے ۔ اس وقت مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے

    • Pradesh18
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : نوئیڈا میں نو مشتبہ نکسلیوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ یوپی اے ٹی ایس اور دہلی پولیس کی مشترکہ کارروائی میں ان لوگوں کو پکڑا گیا ہے ۔ اس وقت مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔ نکسلیوں کے پاس سے 6 پستول، 50 کارتوس، 45 جلیٹن کی چھڑیں، 125 ڈیٹونیٹر، 13 موبائل فون اور 2 لیپ ٹاپ برآمد کئے گئے ہیں ۔

      اس کے علاوہ چھاپہ ماری کے دوران ایک ویگن کار بھی برآمد کی گئی ہے، جس کا رجسٹریشن نمبر غازی آباد کا ہے ۔ ذرائع کے مطابق نکسلی دہلی این سی آر میں بڑی واردات کو انجام دینے کی فراق میں تھے۔  یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ یہ مشتبہ افراد کچھ بڑے نکسلی رہنماؤں کے رابطے میں تھے اور دہلی این سی آر میں بڑے حملے کی تیاری کر رہے تھے ۔

      ان میں سے ایک کی کئی نکسلی وارداتوں کے سلسلے میں تلاش بھی تھی ۔ اس کی شناخت جھارکھنڈ کے لاتیہار کے رہنے والے نکسلی کمانڈر پردیپ کمار سنگھ کے طور پر ہوئی ہے ۔ وہ نوئیڈا میں 2012 سے ہی چھپ کر رہ رہا تھا ۔

      یوپی اے ٹی ایس نے پہلے ایک نکسلی کو گرفتار کیا تھا اور بعد میں اس کی نشاندہی پر دیگر گرفتاریاں ہوئیں ۔  ہفتہ کی رات کو این ایس جی اور یوپی اے ٹی ایس کی ٹیم نے نوئیڈا سیکٹر 49 کے ہنڈن اپارٹمنٹس میں چھاپہ مارا تھا ۔ یوپی پولیس نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ۔
      First published: