اپنا ضلع منتخب کریں۔

    کیجریوال کی جنسی زیادتی کی شکار 6 سالہ بچی سے اسپتال میں ملاقات، 10 لاکھ روپئے کی امداد کا اعلان

    بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کی بڑھتی تعداد سے فکرمند حکومت نےسال 2012 میں ایک خاص قانون بنایا تھا۔ جو بچوں کو چھیڑ خانی، ریپ، جنسی استحصال جیسے معاملوں سے سکیورٹی حاصل کراتا ہے۔ اس قانون کا نام پوکسو ایکٹ ہے۔(علامتی تصویر)۔

    بچوں کے ساتھ جنسی جرائم کی بڑھتی تعداد سے فکرمند حکومت نےسال 2012 میں ایک خاص قانون بنایا تھا۔ جو بچوں کو چھیڑ خانی، ریپ، جنسی استحصال جیسے معاملوں سے سکیورٹی حاصل کراتا ہے۔ اس قانون کا نام پوکسو ایکٹ ہے۔(علامتی تصویر)۔

    وزیر اعلی اروند کیجریوال ہفتہ کو دہلی کے مضافاتی علاقہ دوارکا میں آبروریزی کی شکار چھ سال کی معصوم بچی سے ملنے صفدر جنگ اسپتال پہنچے۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      وزیر اعلی اروند کیجریوال ہفتہ کو دہلی کے مضافاتی علاقہ دوارکا میں آبروریزی کی شکار چھ سال کی معصوم بچی سے ملنے صفدر جنگ اسپتال پہنچے۔ چھ سال کی معصوم کے ساتھ منگل کو دوارکا میں بہلا پھسلا  کر پڑوس کے ہی ایک شخص نے زیادتی کی۔
      ڈاکٹروں کے مطابق بچی کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور اس کا صفدر جنگ اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ آبروریزی کے ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا ہے۔ اسپتال میں معصوم بچی کی خیریت اور اس کے گھر والوں سے ملاقات کے بعد کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت متاثرہ کے کنبہ کو 10لاکھ روپئے کی مالی مدد دے گی۔

      انہوں نے بچی کا علاج کر رہے ڈاکٹروں سے بچی کی صحت کے بارے میں تفصیلات پوچھیں ۔ بچی کی صحت اب مستحکم ہے اور وہ خطرے سے باہر ہے۔ قابل غور ہے کہ جمعہ کو دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی ماليوال بھی بچی سے ملنے اسپتال گئی تھیں۔


      First published: