کل وندے بھارت ایکسپریس کو پی ایم مودی دکھائیں گے ہری جھنڈی، یہ ہیں تفصیلات
نوٹیفکیشن میں تمام معلومات پڑھیں۔
اہلکار نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سے ہماری ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ اپنی بجٹ تقریر 23-2022 میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اعلان کیا تھا کہ اگلے تین سال میں 400 نیو جنریشن کی وندے بھارت ٹرینیں تیار کی جائیں گی۔ ان میں بہتر توانائی کی بچت اور مسافروں کا تجربہ ہوگا۔
وزارت ریلوے آزادی کا امرت مہوتسو کے 75 ہفتوں کے دوران 75 وندے بھارت ٹرینوں کو شروع کرچکی ہے۔ اسی ضمن میں اپنے چیلنجنگ ہدف کے لیے تیاری کر رہی ہے، جیسا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس سال کے شروع میں اپنے یوم آزادی خطاب میں اعلان کیا تھا۔ نیوز 18 کے ذریعہ دیکھے گئے ریلوے کی وزارت کے دستاویزات کے مطابق موجودہ مالی سال کے کوچ پروڈکشن پروگرام میں کم از کم 35 وندے بھارت ریک کو منظوری دی گئی ہے، جبکہ 67 کو اگلے مالی سال (24-2023) کے لیے منظوری دی گئی ہے۔
وزیر اعظم مودی کل یعنی 11 دسمبر کو وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائیں گے، جو اس طرح کی چھٹی ٹرین ہے، جو ناگپور اور بلاسپور کو جوڑتی ہے۔ وہ مہاراشٹر کا دورہ کریں گے۔ ریلوے کی وزارت اگست 2023 تک کم از کم 75 وندے بھارت ٹرینوں کو شامل کرنے کا ہدف رکھتی ہے۔ آخری تاریخ میں آٹھ ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ پہلی وندے بھارت ایکسپریس ٹرین 15 فروری 2019 کو نئی دہلی اور وارانسی کے درمیان چلی تھی۔ اس طرح کی پانچویں ٹرین کو 11 نومبر 2022 کو میسور اور چنئی کے درمیان جھنڈی دکھائی گئی۔ آزادی کا امرت مہوتسو کا باضابطہ سفر 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا۔ اس سے آزادی کی 75 ویں سالگرہ کے لیے 75 ہفتوں کی الٹی گنتی شروع ہوئی۔ یہ 15 اگست 2023 کو ختم ہوگا۔ نیوز 18 سے بات کرتے ہوئے وزارت کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ انٹیگرل کوچ فیکٹری (آئی سی ایف) نے اب تک پانچ وندے بھارت ٹرینیں بنائی ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک کی ضرورت کے مطابق ان ریکوں کی پیداوار کو بڑھایا جا رہا ہے۔ تاہم اصل پیداوار سپلائی چین پر منحصر ہے جو تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ نئی وندے بھارت ایکسپریس کا تعارف ایک جاری عمل ہے۔
اہلکار نے وضاحت کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس سے ہماری ڈیڈ لائن کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ اپنی بجٹ تقریر 23-2022 میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے اعلان کیا تھا کہ اگلے تین سال میں 400 نیو جنریشن کی وندے بھارت ٹرینیں تیار کی جائیں گی۔ ان میں بہتر توانائی کی بچت اور مسافروں کا تجربہ ہوگا۔
وندے بھارت ایکسپریس زیادہ سے زیادہ 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے اور اس میں شتابدی ٹرینوں جیسی سفری کلاسیں ہیں لیکن بہتر سہولیات کے ساتھ۔ اس کا مقصد مسافروں کو بالکل نیا سفری تجربہ فراہم کرنا ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔