ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

لوک سبھا الیکشن 2019: چھٹےمرحلےکے لئے ووٹنگ ختم، 8 بجےتک 63.03 فیصد ووٹنگ

حالانکہ ابھی یہ فائنل اعدادوشمارنہیں ہے۔ بوتھ پرلوگوں کا داخلہ بند کردیا گیا ہے، لیکن پہلے داخل ہوچکے لوگ ووٹنگ کررہے ہیں۔

  • Share this:
لوک سبھا الیکشن 2019: چھٹےمرحلےکے لئے ووٹنگ ختم، 8 بجےتک 63.03 فیصد ووٹنگ
چھٹےمرحلے کی ووٹنگ ختم ہوگئی ہے۔

لوک سبھا انتخابات 2019 کے چھٹے مرحلے کے تحت اتوار(12 مئی) کو 7 ریاستوں کی کل 59 سیٹوں پرشام 8 بجے تک 63.03 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ حالانکہ ابھی یہ فائنل اعداد وشمارنہیں ہے۔ بوتھ پرلوگوں کا داخلہ شام 6 بجے بند کردیا گیا تھا، لیکن پہلے داخل ہوچکے لوگ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔


آج شام 8 بجے تک مغربی بنگال کی کل 8 سیٹوں پر80.13 فیصد، دہلی کی 7 سیٹوں پر56.11 فیصد، ہریانہ کی 10 سیٹوں پر62.91 فیصد، اترپردیش کی 14 سیٹوں پر53.37 فیصد، بہارکی 8 سیٹوں پر59.29 فیصد، جھارکھنڈ کی 4 سیٹوں پر64.46 فیصد اورمدھیہ پردیش کی 8 سیٹوں پر60.40 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔


چھٹے مرحلے میں صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند، کانگریس صدرراہل گاندھی، یوپی اے کی چیئرپرسن سونیا گاندھی، کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال، سابق وزیراعلیٰ شیلا دکشت، مرکزی وزیرڈاکٹرہرش وردھن سنگھ، منوج تیواری، منیش سسودیا، ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی، سابق کرکٹراوربی جے پی امیدوار گوتم گمبھیروغیرہ نے بھی ووٹنگ کی۔


First published: May 12, 2019 06:54 PM IST